Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 9, 2019

امام باڑہ کی منہدم دیوار کی مرمت کو لیکر اکثریتی فرقہ کو اعترض۔۔۔۔۔حالات کشیدہ۔۔۔ضلع مجسٹریٹ نے افسران کے ساتھ کیا معاٸنہ۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(صداٸے وقت نیوز) ۔
=========================
بخشا ء بلاک کے اترپٹی رنو گاؤں میں واقع امام بارگاہ پر پیر کے روز ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری، پولیس سپرنٹنڈنٹ روی شنکر چھوی، جوائنٹ مجسٹریٹ ستیہ پرکاش اور سی او صدر نریپندر نے دونوں فریقوں کو سخت لہجے میں متنبہ کیا۔ افسران نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

واضع ہو کہ اتر پٹی رنو گاؤں رہائشی مولانا حسن اکبر نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرٹنڈنٹ کو ایک درخواست دیکر الزام لگایا تھا کہ اترپٹی میں امام باڑہ کی 70 سالہ دیوار بارش میں منہدم ہو گئی تھی جس کو گاؤں کے دوسرے اطراف کے لوگ تعمیر کرانے سے منع کر رہے ہیں اور ماحول خراب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اگر سماعت نہیں ہوتی ہے تو منگل کوتعزیہ کو کربلا میں لا کر اسی مقام پررکھ دھرنہ دیتے ہوئے تعزیہ کو دفن نہیں کیا جائے گا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ ماتحت افسران کے ساتھ موقع پر پہنچ کر متنازعہ زمین کامعائنہ کیا۔اس دوران انھوں نے دونوں فریقوں سے بات کی۔ اس دوران دیوارتعمیر کرانے سے روکنے والے فریق نے متنازعہ زمین کا معاملہ ہائی کورٹ میں ہونے کی بات بتائی اور متعلق کاغذات دکھایا۔دونوں فریق سے مذاکرات کرنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہ لینے کی ہدایت دیتے ہوئے جوائنٹ مجسٹریٹ ستیہ پرکاش کو دسہرا بعد متنازعہ زمین کی تفصیلی جانچ کر خالی کرانے کی ہدایت دی۔