Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 9, 2019

٨ ویں محرم کی شب بیداری۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔صداٸے وقت نیوز۔
=========================
کربلا کے پیاسے شہید حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں آٹھویں محرم کی دیر شب شہر کے شاہی بڑی مسجد واقع خانقاہ امام چوک اور امام بارگاہ سے شاہی تربت کا جلوس نکالا گیا جس کے ہمراہ انجمن عزاداریہ اور انجمن ذوالفقاریہ سمیت دیگر انجمنوں نے نوحہ و ماتم کرکے شہدائے کربلا کو پرسادیا۔ جلوس اپنے قدیمی راستے بڑی مسجد چوک، اردوبازار گلی سے ہوتا ہوا امام باڑہ وقف مصطفیٰ حسین اور امام چوک وقف مصطفیٰ حسین پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ذاکر بلال حسنین نے کہا کہ محرم کی دس تاریخ کو نواسہ رسول امام حسینؓ اپنے 72 ساتھیوں اور اہل خانہ کے ہمراہ مذہب اسلام کو بچانے کے لئے حق اور انصاف کو زندہ رکھنے کے لئے شہید ہو گئے۔ 10 محرم کورسول اکرمؐکے نواسے حضرت امام حسینؓ  کی شہادت کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ در حقیقت جنگ کربلا میں حضرت امام حسینؓ کی شہادت ہر مذہب کے لوگوں کے لئے ایک مثال ہے۔ یہ جنگ بتاتی ہے کہ کسی کو بھی ظلم کے آگے سر نہیں جھکانا چاہئے، چاہے اس کے لئے سر کاٹ دیا جائے، لیکن سچائی کے لئے حکمران کے سامنے کھڑا ہونا چاہئے۔ اس موقع پر شمشیر حسین، طالب زیدی، اختر حسین، حیدر زیدی، عارف حسینی، ظفر عباس، ثمر آفتاب، تنویر جونپوری سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔