Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 9, 2019

ہریانہ۔۔موضع موہالی ضلع پانی پت میں حافظ عرفان اور انکی بیوی کی تدفین۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایس ڈی پی آٸی کے اراکین کی شمولیت۔


ہریانہ ۔پانی پت/صداٸے وقت/ 8ستمبر 2019۔
=========================
گزرے سنیچر کی رات کو سونی پت کے گننور تھانہ حلقہ کے گاٶں منزل مارا میں مسجد کے امام حافظ عرفان اور انکی بیوی  کو دھار دار ہتھیار وں سے نہایت ہی بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا اتوار کوصبح پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا  اور  شام کو دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی گاٶں موحالی ضلع پانی پت میں سپرد خاک کر دی  گیٸ ۔آنکھوں سے معذور  35سالہ حافظ عرفان اور انکی بیوی منکا مجرا گاٶں تھانہ گننور  ضلع سونی پت ہریانہ میں  رہ 
رہے تھے ۔


موحالی  گاوں  ضلع پانی پت کے رہنے والے تھے اور گزشتہ چار سالوں سے منکا مجرا گاوں کی مسجد میں امامت کر رہے تھے  انکی سال بھر پہلے ہی دلی کی رہنے والی یاسمین  سے شادی ہوئی تھی  گزری رات ان شوہر اور بیوی کو نامعلوم لوگوں نے دھار دار ہتھیار وں سے بہت ہی بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔اس کی معلومات جب لوگ فجر کی نماز پڑھنے آئے تب   اس دوہرے قتل کو سن کر پورے حلقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ نماز پڑھنے آئے لوگوں نے جب مقررہ  امام  صاحب کو مردہ اس حالت میں پایا تو فورا فون سے علاقے کے تھانہ پر اطلاع دی ۔پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ۔حافظ عرفان اور انکی بیوی  کے قتل کی خبر شوشل میڈیا پر آگ کی  طرح  پھیل  گئ ۔واردات کی جانکاری پاکر شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا  کے قومی کابینہ کے  ممبر ڈاکٹر نظام الدین  کی قیادت میں پارٹی کی ایک ٹیم حافظ عرفان کے آبائی گاوں موحالی ضلع پانی پت پہنچ کر ان کی تدفین میں شامل ہوا اس ٹیم نےمقتول کے اہل خانہ  اور منک مجرا گاوں  اور دوسرے علاقے کے لوگوں سے ملاقات کر کے پورے حادثہ کی جانکاری لی ساتھ ہی مقتول  امام کے چچا  حاجی اصغر  بھائی  آفتاب عالم اور اہل خانہ کے اور لوگوں سے ملا اور ان سے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا  ان کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہے اور حافظ عرفان اور انکی بیوی  کے قاتلوں کو سزا دلانے کے لئے ہر قانونی مدد کرنے کےلئے پوری طرح تیار ہے پارٹی کے لوگوں نےہریانہ سرکار سے مانگ کی ہےکہ جلد سے جلد اس دوہرے قتل کے مجرموں کو گرفتار کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دلاءی جائے ۔
پارٹی کے لوگوں میں ڈاکٹر نظام الدین خان کے شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا  کے اترپردیش  کے صدر نور حسن  خازن مولانا قمر مظاہری  شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا  شاملی کے ضلع صدر  اسرار احمد ۔ اکبر علی  پاپولر پرنٹ آف انڈیا کیرانا ضلع صدر  سرور علی اور گلفام اور دیگر لوگ موجود تھے