Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 13, 2019

جونپور۔۔زمین مافیاوں کی غنڈہ گردی۔۔۔بیعنامہ لینے کے بعد بھی قبضہ نہیں۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔١٣ ستمبر ٢٠١٩۔
=============================

گزشتہ دنوں شہر کے تاڑتلا محلہ رہائشی رامو اور شیامو نے اپنی ہی زمین کو زمین مافیاؤں کے چنگل سے آزاد کر انے کے لئے ضلع مجسٹریٹ کو درخواست دیکر انصاف کی فریاد کی۔
تحریر کے ذریعہ دونوں بھائیوں نے بتایا کہ انھوں نے رامہت (کٹو) سے 2012 میں ایک زمین بیعنامہ کرا یا تھا۔ جس پر موجودہ وقت میں زمین مافیا کا قبضہ ہے۔موجودہ وقت میں ہم دونوں بھائیوں کو مذکورہ زمین پر قبضہ لینے کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہے۔شامو اور رامو کے ذریعہ دی گئی عرضی کے مطابق جولائی 2012 میں ہم دونوں بھائیوں نے رام ہت سے مفتی محلہ سے ایک بیعنامہ کرا یا تھا۔ بیعنامہ کے کچھ دنوں کے بعد زمین مافیا رام سجیون یاد اور ادے راج کے ذریعہ پلاٹنگ شروع کر دیا گیا۔ پلاٹنگ کے دوران ہی پلاٹروں نے زمین پر قبضہ کر لیا اورا س کی مخالفت کر نے پر زمین واپس بھی نہیں کررہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتے ہیں۔دونوں بھائیوں کی تحریر پر ضلع کلکٹر نے ایس ایچ او کو توالی اور تحصیلدار کو موقع پر جا نچ کر عرضی گزار کو ا س کی زمین دلوائی جا ئے لیکن اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دونوں بھائی جو برسوں سے اپنی زمین پانے کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں انہیں انصاف کب ملے گا؟۔ شہر اور ضلع کے بیشتر حصوں میں میں زمین مافیاؤں کی دہشت غریبوں پر بڑھتی جارہی ہے لوگ روزانہ آنہ زمین کے قبضہ ہو نے والے رونما ہونے والے واقعات سے پریشان ہیں۔ضلع کے بیشتر حصوں میں زمین کو لے کر تحریرپڑا کرتی ہے لیکن معاملے کا تصفیہ سالہا سال تک نہیں ہو پا تا پیسوں کے بوتے کی زمین مافیاؤں کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں۔