Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 22, 2019

جونپور کی خبریں۔!!

جون پور  اتر پردیش۔ (صداٸے وقت)۔
=============================

سماجوادی پارٹی کی میٹنگ منعقد۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سماجوادی ملہنی اسمبلی کی خصوصی میٹنگ آزاد ہند فوج انٹر کالج لکھواں میں اتوار کے روز منعقد ہوئی۔میٹنگ میں یکم اکتوبر کو تحصیل مراکزوں پر ہونے والے دھرنہ مظاہرہ اور ووٹر فہرست کے جائزہ کا اہم مدعہ رہا۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ضلع صدر لال بہادر یادو نے کہا کہ یکم اکتوبر کو ہونے والے دھرنہ کی کامیابی کے لئے کارکنان لوگوں سے تبادلہ خیال اور ملاقات کرتے رہیں اور ووٹر فہرست اور گریجویٹ انتخابی فہرست کا مشاہدہ کر تے رہیں۔نوجوان لیڈر ایم ایل اے پارسناتھ یادو کے بیٹے لکی یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے لئے 2022 کا انتخاب اہم ہے، ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ عوام ہمارے قائد اکھلیش یادو کو امید کی نگاہوں سے دیکھ رہی ہے۔ مسٹر یادو نے کارکنوں سے یکم اکتوبر کو ہونے والے دھرنہ کو کامیاب بنانے کیلئے اپیل کیا۔اس موقع پر ضلع ترجمان راہل ترپاٹھی، رام دھاری پال،آر بی یادو،دھرم راج یادو،ہردے نرائن،وکاس،منی لال سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔میٹنگ کی نظامت ڈاکٹر رام یش یادو نے کیا۔
اسکوٹر سوار شوہر بیوی کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں شوہر کی موت۔۔۔بیوہ سیریس۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پوارا تھانہ حلقہ کے مقامی بازار کے قریب جونپور۔رائے بریلی شاہراہ پر نامعلوم گاڑی نے اسکوٹر سوارجوڑے کو ٹکرمارنے کے بعد فرار ہوگئی۔حادثہ میں اسکوٹر سوار استاذجوڑاشدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو کمیونٹی صحت مرکز مچھلی شہر میں داخل کرایا گیا جہاں جوڑے کی حالت نازک دیکھ ضلع اسپتال ریفر کردیا۔ ضلع اسپتال میں علاج کے دوران شوہر کی موت ہوگئی جبکہ بیوی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
اطلاع کے مطابق ضلع کے رام پور تھانہ حلقہ کے بنجاری گاؤں رہائشی پردیپ موریہ (42) ولد بسنت لال اس کی بیوی پشپانجلی (40) کسی کام کے لئے اسکوٹر سے رائے بریلی گئے ہوئے تھے۔وہاں سے اتوار کے روز واپس لوٹتے وقت دونوں جونپور۔ رائے بریلی شاہراہ پر مقامی بازار کے قریب پہنچے تھے کہ  نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی۔ حادثے میں اسکوٹرسواراستاذجوڑا شدید زخمی ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سی ایچ سی مچھلی شہر میں داخل کرایاجہاں دونوں کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ضلع اسپتال میں علاج کے دوران پردیپ کی موت ہو گئی جبکہ اس کی اہلیہ کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اقدام قتل کا مقدمہ درج۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چندوک تھانہ حلقہ کے گونولی (رام دیو پور) گاؤں میں گزشتہ بدھ کے روزفائرنگ کے معاملے میں متاثر کی تحریر پر چار افراد کے خلاف قتل کی کوشش کرنے اور سازش کرنے کے الزام میں مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔ملزمان فریق نے معاملے میں جھوٹہ مقدمہ درج کرانے کا الزام لگایا ہے۔
بتاتے ہیں کہ گونولی گاؤں کے رہائشی وجے بہادر یادو نے مقامی کوتوالی میں تحریر دیکر الزام لگایا کہ وہ بدھ کی رات گھر پر سویا ہواتھا کہ سازش کے تحت تین افراد موٹرسائیکل پر آئے اور مارنے کے ارادے سے فائرنک کر دی لیکن وہ بچ گیا۔ تحریر کی بنیاد پر پولیس نے سنیل یادو ولد پرپتو اور دو نامعلوم اور پردھان شری پرکاش یادو کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں آئی پی سی کی دفعہ 307،120 کے تحت مقدمہ درج کر ملزم سنیل کو گرفتار کرکے چالان بھیج دیا۔
آسمانی بجلی گرنے سے ضعیفہ کی موت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برسٹھی تھانہ حلقہ کے شیخ پور گاؤں میں ایک ضعیفہ کی کھیت میں کام کرنے کے دوران آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی پربھاوتی دیوی60اہلیہ مولچند اتوار کی صبح اپنے کھیت میں کام کر رہی تھی۔کام کے دوران ہی تیز بارش ہونے لگی اور آسمانی بجلی گرزنے لگی۔بارش کے دوران ضعیفہ واپس لوٹنے لگی کہ اسی دوران آسمانی بجلی اس پر گر گئی جس کے سبب میں وہ موقع پر ہی جھلس کر تڑپنے لگی۔مقامی لوگوں کی مدد سے ضعیفہ کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔