اعظم گڑھ۔۔۔اتر پردیش/ صداٸے وقت/پریس ریلیز۔۔مورخہ ٢٥ ستمبر ٢٠١٩
=============================
ماہل اعظم گڑھ۔۔۔۔گزشتہ دنوں اخباروں میں ایک خبر شاٸع ہوٸی تھی جس کے مطابق مجلس کے ریاستی صدر شوکت ماہلی پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ سرکاری زمین پر ناجاٸز قبضہ کر رہے ہیں ۔اس کی تردید میں شوکت ماہلی نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوٸے کہا کہ گزشتہ ١٨ ستمبر کو ایک خبر ہندی روزنامہ امر اجالا اور پورٹل میں پڑھی کہ کسی ساحل نامی شخص نے ان کے خلاف ایس ڈی ایم پھولپور میں ایک درخواست دیکر ان پر الزام عاٸد کیا ہے کہ وہ پی ڈبلیو ڈی کی زمین پر قبضہ کرکے مکان کی تعمیر کرا رہے ہیں۔

![]() |
شوکت علی ماہلی |
اس سلسلے میں شوکت ماہلی نے کہا کہ اس طرح کی کوٸی بات ہی نہیں ہےکہ میں سرکاری زمین پر یا کسی کی ذاتی زمین پر قبضہ کر رہا ہوں۔۔۔نہ نہیں اس بابت میرے پاس کوٸی نوٹس آٸی اور نہ ہی کوٸی سرکاری عملہ آیا۔جب یہ خبر میں نے اخباروں میں پڑھی تو مجھے بہت دکھ ہوا۔۔مجھے بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔
شوکت ماہلی نے کہا کہ میں ایک سیاسی آدمی ہوں اپنی پارٹی کا صوباٸی صدر ہوں مجھکو اور میری پارٹی کو بدنام کرنے کی اس سازش میں کچھ سیاسی لوگ بھی ہیں جن کا نام وقت آنے پر سامنے آٸیگا۔ان لوگوں کو کبھی معاف نہیں کیا جاٸے گا۔۔۔فی الحال میں اپنے وکیل سے مشورہ کررہا ہوں ۔جن لوگوں نے جھوٹے الزام کے تحت درخواست دیکر مجھکو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ان کے خلاف قانونی چارہ جوٸی کرکے ایکشن لیا جاٸے گا۔