جون پور۔۔۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=============================
ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری کی صدارت میں کیراکت تحصیل میں یوم تحصیل کا انعقاد کیا گیا۔یوم تحصیل کے دوران کل124شکایات موصول ہوئے جس میں 5معاملوں کا موقع پر ہی تصفیہ کرتے ہوئے دیگر معاملوں کو متعلق محکمہ کو منتقل کرتے ہوئے وقت کی حد میں معیار کے مطابق تصفیہ کرنے کی ہدایت دی۔

اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے ایس ڈی ایم،تحصیلدار،قانونگو کو ہدایت دیا کہ چک روڈ،آبادی کی زمین اور تالاب پر ناجائز قبضوں کا انتخاب کر قبضہ سے پاک کرائے۔انھوں نے یوم تحصیل کے دوران زمین اور چک روڈ سے متعلق زیادہ شکایات موصول ہونے پر افسران کو ہدایت دیا کہ دھان کی فصل کٹائی ہوتے ہی پیمائش کراکر جے سی بی لگا کر چک روڈ کی تعمیر کرائے اور خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرائیں۔انھوں نے سبھی معاملوں میں جلد کاروائی کی بھی ہدایت دی۔اس موقع پر پولیس سپرٹنڈنٹ روی شنکر چھوی،اے ڈی ایم آرپی مشرا،ایس ڈی ایم چندرپرکاس پاٹھک،سی او کیراکت رام بھون،تحصیلدار سمیت سبھی محکمہ کے افسران موجود رہے۔