Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 16, 2019

مرکزی وزیر نے کوشل وکاس تربیتی کیمپس کا کیا افتتاح۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش (صداٸے وقت نیوز)۔
=============================
مرکزی وزیر برائے کوشل وکاس اور کاروباری ترقی ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے ویر بہادر سنگھ پورانچل یونیورسٹی کیمپس میں کوشل وکاس اور تربیتی مرکز کا افتتاح کیا۔ اس دوران انھوں نے سیمینار ہال میں منعقد تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے کوشل وکاس اور تربیتی مرکز کا آغاز کرکے ایک اچھا اقدام اٹھایا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم کی یہی سوچ ہے کہ نوجوانوں کی آبادی ورک فورس بن جائے۔ اس کے لئے نوجوانوں کی کام کی ترقی ضروری ہے۔

 کوشل وکاس کے مراکز سے تربیت حاصل کرکے نوجوان اپنے خوابوں کا پورا کر سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایسے بہت سے لوگ ہیں جو روایتی طور پر کام کرتے ہیں،وہ ہنر مند ہیں لیکن ان کے پاس کوئی سرٹیفکیٹ نہیں ہے، انھیں کوشل وکاس مراکز سے سرٹیفکیٹ دے کرمضبوط کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا ء کو بھی ہنرمندی کی تربیت دی جانی چاہئے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرتے ہی روزگار حاصل کرسکیں۔ اس کے لئے ریاستی حکومتوں سے رضامندی حاصل کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانے سے ہمارے ملک مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل اسکل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی ٹیم یونیورسٹی آئے گی اور معلومات حاصل کرے گی کہ یہاں کس شعبے میں لوگوں کو تربیت دی جائے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راجارام یادو نے یونیورسٹی کی کامیابیوں کو تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباء اور کھلاڑیوں نے ملک بھر میں یونیورسٹی کی قدر کو بڑھایا ہے۔ سابق وائس چانسلر پروفیسر سندر لال نے کہا کہ معاشرہ ان لوگوں کو اعزاز بخشے گا جن میں ہنر ہے۔ یونیورسٹی میں قائم اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ ٹریننگ سینٹر یقینا کاریگروں اور نوجوانوں کے لئے اعزاز کا باعث ثابت ہوگا۔اس موقع پر ممبران اسمبلی ہریندر پرساد سنگھ، رمیش مشرا، سیما دویدی، پیوش سکسینا، پروفیسر آر این ترپاٹھی، پروفیسر رنجنا پرکاش، فنانس افسر ایم کے سنگھ، امتحان کنٹرولر وی این سنگھ، پروفیسر اجے دوویدی، پروفیسر اے کے شریواستو، پروفیسر مانس پانڈے، پروفیسر بی ڈی شرما، پروفیسر وندانہ رائے، پروفیسر رام نارائن، پروفیسر اجے پرتاپ سنگھ، ڈاکٹر وریندر وکرم یادو، پشپ راج سنگھ، ڈاکٹر ستیندر سنگھ، ڈاکٹر آلوک سنگھ، راکیش یادو، ڈاکٹر جگ دیو، ڈاکٹر سرجیت یادو، ڈاکٹر سنتوش کمار، ڈاکٹر سنیل کمار، ڈاکٹر امریندر سنگھ، ڈاکٹر دگ وجے سنگھ راٹھور سمیت اساتذہ، طلباء اور ملازمین موجود رہے۔