Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 11, 2019

جونپور۔۔فضیلت یوم عاشورہ کا انعقاد۔

جون پور۔۔اترپردیش (صداٸے وقت نیوز) ۔
=============================
محرم الحرام کی دس تاریخ کو شہر کے مختلف مقامات پر جلسہ فضیلت یوم عاشورہ کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران علماء کرام نے حضرت امام حسینؓ کی عظیم شہادت اور عاشورہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

محلہ سپاہ واقع شاہی جھجھری مسجد میں جلسہ یوم شہادت کو خطاب کرتے ہوئے مولانا مولانا وسیم احمد نے کہا کہ مسلمانوں کو قرآن اور حدیث کے راستے پر عمل کرنا چاہئے یہی ان کے دین اور دنیا کی کامیابی کی کنجی ہے۔ اگر مسلمان قرآن اور حدیث سے ہٹ جائے گا تو سمجھ لئے ان بربادی طے ہے۔ مولانا اسعد نے یوم عاشورہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ دس محرم کو ہی قبول ہوئی تھی،حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے آج کے دن نجات ملی تھی حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی آج ہی کے دن جودی پہاڑ پر ٹکی تھی حضرت موسی علیہ السلام کو آج ہی کے دن فرعون سے نجات ملی۔انھوں نے کہا کہ صرف حضرت حسین ؓ ہی ماہ محرم میں شہید نہیں ہوئے بلکہ حضرت عمر فاروق ؓ بھی شہید کئے گئے لیکن لوگوں کو آج ان کی شہادت کا پتہ ہی نہیں ہے۔ یہ ہم مسلمانوں کی کمی ہے کہ ہمیں اتنے بڑے صحابی کے یوم شہادت کا علم نہیں ہے۔ عمر فاروقؓ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کو آپ ؐ نے اللہ سے مانگ لیا تھا تاکہ اسلام کو ان کے ذریعے مضبوطی مل سکے۔اس سے قبل جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے مولانا اطہر نے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر آصف،نفیس احمد،اشفاق احمد،افتخار احمد،نثار احمد سنیت دیگر لوگ موجود رہے۔اسی ترتیب میں شہر کے بلواگھاٹ محلہ واقع مسجد صحابہ میں منعقد جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا وسیم احمد شیروانی نے کہا کہ کربلا کے میدان میں حضرت حسین ؓ کی شہادت غم نہیں بلکہ اسلام کو اللہ صبحان تعلی نے نعمت عطا کی۔حضرت امام حسینؓ اللہ کی راہ پر تھے اور حق کے لئے نماز کے دوران اپنی شہادت پیش کی جس سے پورے عام اسلام کو سبق لینے کی ضرورت ہے۔آج مسلمان تمام طرح کے فتنہ میں پھنسا ہوا ہے لیکن اللہ کے رسولؐ کی سنت،صحابہؓ کی عبادت اور حضرت امام حسینؓ کی نماز کی پابندیوں کو بھول گیا ہے۔اللہ کے رسولؐ کے نواسے امام حسینؓ نے کربلا میں شہادت دیکر عبادت کا ایسا نمونہ پیش کیا جو تا قیامت تک عالم اسلام کیلئے نمونہ عمل ہے۔اس سے قبل جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔مستعین جونپوری،حسین جونپوری، اکرم جونپوری نے نعت نبیؐ پیش کیا۔نظامت کے فرائض مظہر آصف نے ادا کیا۔اس موقع پر سابق ایم ایل سے حاجی افضال احمد،ڈاکٹر شکیل،شعیب الدین سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔آئے ہوئے مومنین کا شکریہ انوارالحق گڈو نے ادا کیا۔اس کے علاوہ شاہی اٹالہ مسجد میں قاری شبیر نے کہا کہ قیامت تک کر بلا والوں کی شہادت آنے والے انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ہمیں اس ماہ مبارک سے سیکھ لینی چاہئے اور اللہ کے احکامات پر عمل کر نا چاہئے۔کلیچ آباد کی جامع مسجد میں مولانا عارف نے جلسہ کو خطاب کیا۔نعت نبیؐ کا نظرانہ قاری ضیاء،یعقوب ندیم،عاقل جونپوری،ناصر جونپوری نے پیش کیا۔۔اس موقع پر اسلم انجینئر، مرزا داور بیگ، ڈا کٹر جعفری،مولانا توقیر، حاجی اسرار، مولانا ابو بشر وغیرہ لوگ موجود رہے۔