Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 22, 2019

اپنے ملک کو محفوظ رکھنے کے لٸیے ہم شدت پسند اسلامی دہشت گردی سے اپنے وطن کو بچانے کے لٸیے پر عزم ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاو ڈی مودی پروگرام میں امریکی صدر کا خطاب۔

ہاوڈی مودی پروگرام : امریکی صدر ٹرمپ نے کہا : ہم سمجھتے ہیں ہندوستان کیلئے بارڈر سیکورٹی کتنی ضروری
امریکی صدر نے کہا کہ اپنے ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے ہم شدت پسند اسلامی دہشت گردی سے اپنے معصوم باشندگان وطن کو بچانے کیلئے پرعزم ہیں ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت/ذراٸع/ایجنسیاں۔
=============================
امریکہ کے ہیوسٹن میں این آر جی اسٹیڈیم میں منعقدہ ہاوڈی پروگرام میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خطاب کیا .
انہوں نے کہا کہ میں اپنے دوست ہندوستان کے وزیر اعظم مودی سے مل کر کافی خوش ہوں ۔ اس موقع پر امریکی صدر نے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم مودی کو جیت کی مبارک باد دی ۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے پی ایم مودی کو یوم پیدائش کی مبارکباد بھی دی ۔

اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے ملک میں بے روزگاری کم ہوئی ہے ، گزشتہ تین سالوں میں ہندوستانی امریکیوں کی بے روزگاری ایک تہائی کم ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی میں آپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں ۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگلے ماہ ممبئی میں لوگ این بی اے میچ دیکھنے کیلئے اکٹھا ہوں گے ۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے پوچھا کہ کیا میں اس کیلئے مدعو ہوں ؟، ٹرمپ نے کہا کہ میں یہ میچ دیکھنے ہندوستان آسکتا ہوں ۔
امریکی صدر نے کہا کہ اپنے ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے ہم شدت پسند اسلامی دہشت گردی سے اپنے معصوم باشندگان وطن کو بچانے کیلئے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی سرحد کو محفوظ کرنی ہوگی ۔ جو لوگ سرحد پر ہمیں نقصان پہنچا رہے ہیں ، انہیں روکنا ہمارا کام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور امریکہ سرحد کی سیکورٹی کی ضرورت کو سمجھتے ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہندوستان کیلئے بارڈر کی سیکورٹی کتنی ضروری ہے ۔