Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 10, 2019

عباسی دھالیوال کو رضیہ سلطانہ نے اعزاز سے نوازا۔!!

مکہ و مدینہ میں بہترین کارگزاری سے سنمانت ہونے والے عباس دھالیوال کو رضیہ سلطانہ نے بھی اعزاز سے نوازا
مالیر کوٹلہ..پنجابی/صداٸے وقت/عاصم طاہر اعظمی۔ ،(پریس ریلیز) ۔
=========================
محترمہ رضیہ سلطانہ ریاستی وزیر کابینہ پنجاب نے آج یہاں مالیر کوٹلہ ہاؤس میں عباس دھالیوال لائیزن افسر (حج 2019) کو سعودی عرب میں انکی طرف سے حج کے دنوں میں مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے قیام کے دوران حجاج کرام کو پیش کی گئیں بہترین خدمات کے لیے جہاں مبارک باد دی وہیں اپنے دست مبارک سے “آؤٹ سٹینڈینگ پرفارمنس سرٹیفکیٹ کے ساتھ سنمانت کیا. اس موقع پر سٹیٹ حج کمیٹی پنجاب کے مختلف ممبران کے علاوہ دربارہ سنگھ پی- اے اور ثاقب علی پی- اے بھی موجود تھے
عباس دھالیوال کے اعزاز کی کہانی۔۔تصویر  کی زبانی 
.
اس سے پہلے کیبنٹ وزیر رضیہ سلطانہ کو پنجاب سٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین جناب عبدالرشید خلجی اور کمیٹی ممبر جناب انوار محبوب نے اس سال حج پر جانے والے صوبہ کے لائیزن افسران کی مختلف حجاج کرام سے ملی فیڈ بیک کی روشنی میں کارگزاری رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عباس دھالیوال نے اپنی ڈیوٹی کو بحسن خوبی انجام دیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب میں وہاں کے خادملاحجاج ڈیسک کے افسران جناب شبیح حیدر (انچارج خادملاحجاج ڈیسک مدینہ) اور انسپکٹر کامران خان (انچارج خادملاحجاج ڈیسک مکہ مکرمہ) نے عباس دھالیوال کو انکی قابل تعریف خدمات کے اعتراف میں ایکسیلینٹ کے ساتھ ساتھ آؤٹ سٹینڈینگ پرفارمنس سرٹیفکیٹ کے ساتھ نوازا .