Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 2, 2019

خالہ کے گھر جا رہے نوجوان کی بچہ چور سمجھ کر پٹاٸی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
====================

=====
بخشاء تھانہ حلقہ کے عمرپور گاؤں میں پیر کے روزسامان لیکراپنی خالہ کے گھر جا رہے ایک شخص کو گاؤں کے لوگ بچہ چور سمجھ کر لاٹھی ڈنڈہ لیکر گھیر لیا۔بڑی تعداد میں لوگوں کو دیکھ نوجوان ایک کھیت میں بھاگ گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچے تھانہ انچارج و کچھ معزز دیہی نے پہنچ کر پوچھ گچھ کی معاملہ پوری طرح فرضی نکلا جس پر پولیس نے سبھی کو پھٹکار لگاتے ہوئے نوجوان کو صحیح سلامت پہنچایا۔
اطلاع کے مطابق شہر کوتوالی حلقہ کے محلہ بلواگھاٹ رہائشی غلام رسول ممبئی میں رہتا ہے۔ گزشتہ ہفتہ وہ اپنے گھر آیا تھا جہاں سے گزشتہ روز اس کی والدہ نے کچھ سامان ایک بورے میں رکھ کر مذکورہ گاؤں میں خالہ کے گھر پہنچانے کو کہا۔پیر کے روز نوجوان بورے میں سامان لیکر آٹو رکشاء سے شیوغلام گنج پہنچ کر پیدل ہی پیٹھ پر سامان رکھ جانے لگا۔ریلوے کراسنگ پار کرنے کے بعد وہ راستہ بھول کر پاس کی دلت بستی میں پہنچ گیا جہاں کسی نے اپنے خالو کا نام پوچھنے لگا۔راستہ بھولنے پر دلت بستی کے لوگ اسے بچہ چور سمجھ کر شور مچانے لگے جس پر درجنوں کی تعداد میں لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر اسے دوڑا لیا۔لوگوں کے درمیان خود کو پھنسا دیکھ کر گھبرا کر وہ ایک مکئی کے کھیت میں بھاگ کر چھپ گیا۔ادھر اطلاع ملتے ہی بی ڈی سی ممبر امت سنگھ نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے کچھ معزز لوگوں کو موقع پر بلالیا۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج ششی چندر چودھری مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور نوجوان کو بلاکر پوچھ گچھ کی اور اسے خالہ کے گھر پہنچایا۔