Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 19, 2019

بٹلہ ہاوس فرضی انکاونٹر معاملہ۔۔۔کونسل کے کارکنان نے اروند کیجریوال کی ریاٸش گاہ پر کیا مظاہرہ

نئی دہلی۔۔۔صداٸے وقت/١٩ ستمبر ٢٠١ / ذراٸع۔
=============================
بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کی گیارہویں برسی پر راشٹریہ علماء کونسل کے سیکڑوں کارکنان نے جمعرات کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش کے سامنے مظاہر ہ کیا اور ایس آئی ٹی کے ذریعہ انکاؤنٹر کی 
جانچ کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے اور وزیر اعلیٰ سے انکاؤنٹر کی منصفانہ جانچ کرانے کا مطالبہ کررہے تھے۔ مظاہرین کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے دور ہی پولیس نے بیریکیٹ لگاکر روک دیا تھا اور سیکورٹی کے پختہ انتظامات تھے۔
مظاہرین کی ایک بڑی تعداد اعظم گڑھ اور اطراف سے کیفیات ایکسپریس کے ذریعہ دہلی پہنچی اور وہاں سے مظاہرہ کے مقام تک مارچ کیا۔
مظاہرین کی قیادت کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی اور قومی جنرل سکریٹری مولاناطاہر مدنی کررہے تھے۔ اس موقع پر دیگر قومی وریاستی عہدیداران کے علاوہ کونسل کے ممبران کی تعداد موجود تھی۔
واضح رہے کہ کہ19 ستمبر 2008 کو دہلی پولیس اسپشل سیل نے دہلی کے بٹلہ ہاوس نامی علاقے میں اعظم گڑھ کے سنجرپور کے دو نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ پولیس کا دعوی ہے کہ یہ ایک انکاونٹر تھا جب کہ حقوق انسانی سے منسلک افراد مسلسل اس پر سوال اٹھارہے ہیں اور اس کی آزادانہ جانچ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس میں دہلی پولیس کے ایک انسپکٹر موہن چندر شرما کی بھی موت ہوئی تھی۔