Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 13, 2019

مشتبہ حالت میں خاتون کی سسرال میں موت۔۔ماٸکے والوں نے لگایا قتل کا الزام۔۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(صداٸے وقت نماٸندہ)۔
١٣ ستمبر ٢٠١٩۔
=============================

کیراکت کوتوالی حلقہ کے پرمانند پور گاؤں میں ایک شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہو نے سے سنسنی پھیل گئی۔سسرال کے لوگ اہل خانہ کو سانپ کاٹنے سے موت ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے بغیر انتظار کئے آخری رسوم ادا کرنے جا رہے تھے جس پر پہنچے مائکہ کے لوگوں نے پولیس کو تحریر دیکر قتل کرنے کا الزام لگایا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی مذکورہ گاؤں رہائشی سچندر کی شادی دو سال قبل سویتا 23کے ساتھ ہوئی تھی۔بتاتے ہیں کہ جمعہ کے روز سسرال کے لوگوں نے بیاہتا کی سانپ کاٹنے سے موت ہونے خبر مائکہ والوں کو دیتے ہوئے لاش کے آخری رسوم ادا کرنے جانے لگے۔ادھر اطلاع ملتے ہی پہنچے مائکہ والوں نے بیاہتا کے گلے پر نشان دیکھ معاملہ مشتبہ بتاتے ہوئے پولیس کو اطلاع دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج مائکہ والوں کی تحریر پر مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔