Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 8, 2019

ہندواگر200 روپئےکماتا ہےتو50 روپئےہتھیارپرخرچ کرے۔: اکھل بھارتی ہندومہا سبھا کی نصیحت


اترپردیش کےمیرٹھ میں وجے دشمی کےموقع پراکھل بھارتی ہندومہاسبھا کےاراکین نے'شستر پوجا' کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر ہندو200 روپئےکماتا ہےتو50 روپئےکا ہتھیارلےلو۔
میرٹھ: اترپردیش۔/صداٸے وقت/ 
ذراٸع۔8 اکتوبر 2019
=============================
کے میرٹھ میں وجے دشمی کے موقع پراکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے اراکین نے'شسترپوجا' کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر ہندو 200 روپئےکماتا ہےتو 50 روپئے کا ہتھیارلےلو۔ یہی نہیں مہا سبھا کےاراکین کا مطالبہ ہےکہ ملک کے سبھی ہندوؤں کو زیادہ سے زیا دہ ہتھیاردلائے جائیں۔

 اس مطالبہ کے پیچھےان کا موقف ہےکہ بغیراسلحہ کے امن وامان ممکن نہیں ہے۔ اکھل بھارتی ہندومہاسبھا کےعہدیداران کا کہنا ہےکہ وجے دشمی کے موقع پرہندوعوام کووہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ بغیراسلحہ کے امن ممکن نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آچاریہ چانکیہ نے بھی کہا تھا کہ اسلحہ کے بغیرامن وامان ممکن نہیں ہے۔ آج بھی آپ چاہے کشمیرمیں آرٹیکل 370 کو ہٹانا ہویا دہشت گردی کو ختم کررہے ہیں تو آپ کو اسلحہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرمبارک دن اورتیوہارپرہندوعوام کو یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ اس ملک میں اسلحہ کے بغیرکچھ نہیں ہوگا۔ اس دوران مہا سبھا کےاراکین نےتلوار، تریشول، گدا لےکر'شسترپوجا' کیا۔ اکھل بھارت ہندومہاسبھا کے عہدیداران نے کئی گھنٹےکے'شسترپوجا' کے دوران ہندوراشٹرکی وکالت کی۔