Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 23, 2019

بیت العلوم کے سالانہ جلسہ کا آغاز۔۔24 اکتوبر سے !

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش۔۔۔مورخہ ٢٣ اکتوبر ٢٠١٩۔
بقلم: ابن الحسن قاسمی
مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر اعظم گڈھ/صداٸے وقتو۔
===========================
 مدرسہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڈھ یوپی کا سالانہ تاریخی مذہبی جلسہ کل 24 اکتوبر بروز جمعرات سے شروع ہورہا ہے۔
بیت العلوم کا سالانہ اجلاس ماضی کی روایات کا زندہ نمونہ ہے۔
مدرسہ بیت العلوم نے جس نازک گھڑی میں ملت اسلامیہ کو جادہ مستقیم پر مضبوطی سے قائم رکھا اور ان کے ذہنوں میں اسلامی سوچ وفکر کو راسخ کیا،اس میں اہم کردار جلسہ سالانہ کا بھی ہے ۔

مدرسہ اپنے آغاز ہی سے نہایت اہتمام کے ساتھ یہ اجلاس کرتا آرہا ہے۔اس کے اسٹیج پر ملک کے نامور علماء کرام رونق افروز ہوئے اور دین حق کی ترجمانی کی۔
شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی، علامہ سید سلیمان ندوی، حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب مہتمم دارالعلوم دیوبند، امیر المومنین مولانا سید اسعد مدنی،مولانا ابوالوفاء صاحب شاہ جہاں پوری وغیرہ مقتدر علماء کرام اپنے اپنے وقتوں میں اس تاریخی اجلاس میں تشریف لائے اور اپنی گرم گفتاری سے ملت اسلامیہ کی رہنمائی فرمائی۔
اس سالانہ اجلاس کے گیارہویں جلسہ میں علامہ سید سلیمان ندوی کی تشریف آوری پر مولانا محمد سعید صاحب ہمئی پوری اعظمی نےایک تہنیت نامہ فارسی زبان میں لکھا تھا جو جلسہ میں پڑھا گیا،اس میں یہ مصرع بھی ہے۔

*زمسروری نمی گنجد تن اندر پیرہن مارا*
*کہ یزداں است لطف بیکراں برآشیان ما*

آج ہمیں بھی جلسہ سالانہ کے موقع پر مہمانوں کی آمد سے وہی مسرت محسوس ہو رہی ہے جو ستر (70) سال پہلے لوگوں کو محسوس ہوئی تھی، خوشی کا لباس ہمارے بدن سے بھی چھلک رہا ہے ۔

میری دلی آرزو ہے کہ اللہ تعالی اس جلسہ کو اشاعت دین کا ذریعہ بنائے آمین

*دریں بیت العلوم دیں ہمیں یک آرزو دارم*
*کہ پر گردد زنور دیں زمین وآسمان ما*

یہ اجلاس دودن تک جاری رہے گا، جمعرات وجمعہ ۔
جمعہ کے دن عصر تک یہ پروگرام ختم ہوگا ۔ان شاء اللہ العزیز

آپ سبھی حضرات سے اس اجلاس میں شرکت کی درخواست ہے صرف اس لئے نہیں کہ علماء کے بیانات سنیں بلکہ اس لئے بھی اس سے ہمارے عظیم ماضی کی سنہری یادیں وابستہ ہیں، ہماری تاریخ کی ایک مضبوط کڑی مدرسہ بیت العلوم کاجلسہ سالانہ بھی ہے ۔