Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 23, 2019

فرید الحق ڈگری کالج کے زیر اہتمام دیہی صحت بیداری کیمپ و طبی جانچ کا انعقاد۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔مورخہ ٢٣ اکتوبر ٢٠١٩
==========================
فرید الحق میموریل ڈگری کالج تعلیم آباد صبرحد کے نیشنل سروس اسکیم کے رضاکاروں کی جانب سے بدھ کے روز مجڈیہہ گاؤں کے پرائمری اسکول میں دیہی بیداری اور صحت جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں گاؤں کے لوگوں کی صحت

جانچ کر معلومات فراہم کی گئی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی تحصیلدار ابھیشیک رائے نے کہا کہ این ایس ایس ملازمین نے جو اقدام اٹھایا وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے حکومت کے زیر اہتمام مختلف شعبوں میں بیداری مہم کو تیز کرنے کی بھی اپیل کی اور کہا کہ تحصیل انتظامیہ ہمیشہ تعاون کرنے کے لئے تیار رہے گا۔ پوروانچل یونیورسٹی کے قومی سروس اسکیم کے کوآرڈنیٹر راکیش یادو نے بتایا کہ گورنر آنندی بین پٹیل نے ریاست کی یونیورسٹیوں کو دس گاؤں کو گود لیکر سرکاری منصوبوں اور بیداری مہم چلانے کے لئے ایک مہم کا آغاز کیا ہے، جس میں پوروانچل یونیورسٹی سے منسلک کالجوں نے 50 گاؤں کو گود لیکر ریاست میں اول نمبر پر اپنا مقام بنایا ہے۔ اس دوران انھوں نے گاؤں کے غریب کنبے کے پانچ طلباء کا انتخاب کرپوری تعلیم مفت دینے کا اعلان کیا۔

 اس کے بعد ڈاکٹر ناصرہ فاروق، ڈاکٹر ابھیشیک راوت، ڈاکٹر راشد اشرف، ڈاکٹر شفیق خان، ڈاکٹر کاشف اشرف ڈینٹل سرجن، ڈاکٹر جمال الدین، ڈاکٹر آر کے ورما نے مریضوں کی جانچ کرتے ہوئے 106 مریضوں کو مفت دوائیں تقسیم کی، جبکہ راحت پیتھالوجی کے ریحان احمد نے 95 افراد کے خون اور ڈی بی کی جانچ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم، پرنسپل محمد شاہد نعیم، پرنسپل اودھیش یادو، پرنسپل پرمود گپتا، پروگرام افسر ڈاکٹر انامیکا پانڈے، ڈاکٹر نظام الدین،ڈاکٹر راکیش کمار سنگھ وغیرہ موجود رہے۔