Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 23, 2019

دو ٹرکوں کی ٹکر سے شاہراہ پر لگا جام۔۔۔ڈراٸیور شدید زخم

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔۔٢٣ اکتوبر ٣٠١٩۔
===========================
رام پور تھانہ حلقہ کے یادو نگر گاؤں کے قریب جونپور۔مرزاپور شاہراہ پر بدھ کی الصبح دو ٹرکوں کی آمنے سامنے تصادم میں ایک ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے زخمی کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔حادثہ سے شاہراہ پر دونوں جانب گاڑیوں کی گھنٹو لمبی قطار لگ گئی۔
اطلاع کے مطابق جونپور کی طرف سے آرہی کھالی ٹرک اور مزاپور کی طرف سے بالو لدی ٹرک کی شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب آمنے سامنے الصبح تصادم ہونے کے سبب سے ڈرائیور بچے لال پال38ولد سدابرج پال ساکن نونار تھانہ سکلڈیہہ ضلع چندولی شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ادھر حادثہ کے بعد شاہراہ پر دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔تقریباً پانچ گھنٹو کی مشقت کے بعد ٹرک کو شاہراہ سے جے سی بی کی مدد سے ہٹایا گیا جس کے بعد آمد رفر شروع ہو سکا۔پولیس دونوں ٹرکوں کو قبضہ میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔