Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 23, 2019

کمشر دیہی ترقی و سکریٹری نے ضلع میں ہو رہے ترقیاتی کاموں کا لیا جاٸزہ۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔۔٢٣ اکتوبر ٢٠١٩۔
============================
کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں سکریٹری اور کمشنر دیہی ترقی محکمہ اترپردیش حکومت / نوڈل افسر کے رویندر نائک کی صدارت میں آئی جی زون وارانسی وجئے سنگھ مینا کی موجودگی میں ترقیاتی کاموں اور امن و امان کا جائزہ مٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں نوڈل افسر نے تمام افسران کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران حکومت کے منصوبوں کا فائدہ عام لوگوں تک پہنچائیں۔ حکومت کی ترجیحی منصوبوں میں پیشرفت لائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنے محکموں کے اہداف کو وقت پر مکمل کریں، کام میں لاپرواہی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 اس دوران انھوں نے اے ڈی ایم آر پی مشرا سے پوچھا کہ عوامی مسائل اور امن و امان کی کتنی درخواستیں موصول ہوئے ہیں اور ان پر کیا کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل پیدا ہونے پر محکموں کی ذمہ داری بھی یقینی بنائی جائے گی۔انھوں نے آبکاری افسر سے کچی شراب پینے سے ہونے والی اموات اور کچی شراب بنانے والوں کے خلاف کاروائی کی معلومت حاصل کی اور ہدایت دیا کہ وہ غیر قانونی شراب فروخت کرنے  والے ڈھابوں کی نشاندہی کریں، ساتھ ہی پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن چلائیں اور غیر قانونی اور کچی شراب کی فروخت پر پابندی عائد صد فیصد کریں۔ اس دوران انھوں نے آر ٹی او سے ٹریفک روٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد اسکول مینیجرس کے ساتھ میٹنگ کرنے کی ہدایت کی اور اسکول کے منیجرز کو کہا کہ وہ تمام بچوں کو ایک ساتھ نہ چھوڑیں جس سے ضلع میں ہونے والے جام کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے قومی غذائی تحفظ اور بیت الخلا ء کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلی رہائش گاہ میں بیت الخلا تعمیر کیے جانے کی بھی ہدایت دی۔ نوڈل افسرنے صحت، واٹر کارپوریشن، محکمہ پنچایت مشترکہ طور پر ہینڈ پمپوں کا معائنہ کریں گے اور آرسینک مخلوط پانی آنے پر ہینڈپمپ کو بند کر دیں گے۔ انہوں نے سڑک کو کھڈوں سے پاک بنانے کی ہدایت دی۔ اسی طرح پنشن، اسکول ایجوکیشن کا معیار، بجلی کی فراہمی، محکمہ زراعت، آبپاشی وغیرہ کا جائزہ لیا گیا اور جائزہ کے دوران ان تمام افراد کو ہدایت دی گئی کہ جلد اپنے محکمہ کے معیار کو بہتر بنائیں اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ، پولیس سپرنٹنڈنٹ روی شنکر چھوی، سی ڈی او گورو ورما، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس شہری انل پانڈے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس دیہی سنجے رائے، اے ڈی ایم آر پی مشرا، سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے، سٹی مجسٹریٹ سریندر ناتھ سمیت سبھی محکموں کے افسران موجود رہے۔