Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 23, 2019

شاہگنج وکلإ نے ایس ڈی ایم و تحصیلدار کی عدالت کا کیا باٸیکاٹ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔۔٢٣ اکتوبر ٢٠١٩۔
==========================
شاہ گنج ایس ڈی ایم اور تحصیلدار کی جانب سے کسی نہ کسی بہانے وکلاء سے بدسلوکی کئے جانے سے ناراض وکلاء نے میٹنگ کر مذمت تجویز پیش کرتے ہوئے دونوں کورٹ کے بائیکاٹ کر فیصلہ کیا۔
شاہ گنج تحصیل وکلاء یونین کے صدر راج دیو یادو کی صدات میں بدھ کے روز ہوئی میٹنگ میں وکلاء نے بتایا کہ ایس ڈی ایم اور تحصیلدار آئے دن کسی نہ کسی بہانے وکلاء کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں اور ان کے کام میں خلل پیدا کرتے ہیں۔میٹنگ میں وکلاء نے دونوں کورٹ کا بائیکاٹ کر اعلان کر دیا۔اس موقع پر سریندر بہاد رسنگھ،راجیو سنگھ،امیندر سنگھ،اودھیش کمار یادو،رام ہت یادو،کفیل احمد،محمد شارق،جے بی سنگھ سمیت دیگر وکلاء موجود رہے۔