Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 26, 2019

مدرستہ الاصلاح سراٸمیر اعظم گڑھ میں ”سہ روزہ عالمی سیمینار “ کا انعقاد 2 نومبر سے

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت/بشکریہ حوصلہ نیوز۔
==========================
مدرسۃ الاصلاح سرائےمیر میں سہ روزہ عالمی سمینار منعقد ہونے جارہا ہے۔ سمینار 2 نومبر سے شروع ہوکر 4 نومبر تک چلےگا۔ سمینار کا افتتاح سابق امیر جماعت ہند مولانا سید جلال الدین عمری اور کلیدی خطاب پروفیسر اشتیاق احمد ظلی فرمائیں گے۔ یکم نومبر بعد نماز مغرب خطاب عام بھی ہوگا۔

معروف درسگاہ مدرسۃ الاصلاح پر انجمن طلبہ قدیم مدرسۃ الاصلاح کی جانب سے سہ روزہ عالمی سمینار بعنوان "تاریخ مدرسۃ الاصلاح" 2 تا 4 نومبر 2019 منعقد ہورہا ہے۔ سمینار کا افتتاح سابق امیر جماعت مولانا سید جلال الدین عمری کریں گے جب کہ کلیدی خطاب پروفیسر اشتیاق احمد ظلی فرمائیں گے۔
اس سمینار میں مدرسۃ الاصلاح کے فارغین اور دوسرے علمی شخصیات بھی تشریف لارہی ہیں جن کے مکالے ان تین روزہ سمینار میں پیش کئے جائیں گے۔
اس موقع سے یکم نومبر 2019 بروز جمعہ بعد نماز مغرب مدرسہ کی مسجد میں ایک خطاب عام بھی ہوگا جس کی صدارت سابق امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری فرمائیں گے اس کے علاوہ ڈاکٹر عنایت اللہ اسد سبحانی اور محمد جمیل صدیقی سامعین سے خطاب فرمائیں گ

3 نومبربعد نماز ظہر انجمن طلبہ قدیم کی مجلس عمومی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں اگلی میقات کے لئے نئی مجلس انتظامی کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ اس اجلاس میں انجمن طلبہ قدیم نے خصوصی طور سے طلبہ قدیم مدرسۃ الاصلاح کو شرکت کی دعوت کی دعوت دی۔
4 نومبربوقت 11 بجے دن حافظ سیف الرحمن فراہی کے ہاتھوں تحفیظ قرآن کی سنگ بنیاد رکھی جائے گی۔ اس تقریب کے استقبالیہ کلمات مولانا سرفراز احمد اصلاحی استاد مدرسۃ الاصلاح پیش کریں گے۔ مہمان خصوصی: ڈاکٹر حفظ الرحمن اصلاحی، سفیر ہند برائے شام ہونگے جب کہ مہمان اعزازی: شکیل احمد صبرحدی اور قطب الدین خان فراہی ہونگے۔ صدارتی کلمات خطاب ڈاکٹر فخر الاسلام اصلاحی نائب ناظم مدرسۃ الاصلاح اور کلمات تشکر مفتی سیف لاسلام صدر مدر س مدرسۃ الاصلاح کریں گے۔ آخیر میں ناظم مدرسۃ الاصلاح مولانا اشفاق احمد اصلاحی دعائیہ کلمات سے اس پروگرام کا اختتام ہوگا۔