Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 8, 2019

مہاراشٹرا میں بی جے پی کارپوریٹر سمیت 5 افراد کا قتل

جلگاوں۔مہاراشٹر۔7 اکتوبر( صداٸے وقت۔)۔
بشکریہ اردو لیکس۔
=============================
مہاراشٹر کے جلگاؤں شہر میں ایک وحشیانہ واقعہ پیش آیا ۔ جس میں بی جے پی کے میونسپل کارپوریٹر کے گھر پر تین مسلح افراد نے آکر پانچ افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں جلگاؤں میونسپل کارپوریشن کے بی جے پی کارپوریٹر رویندر کھارتھ (55) اور ان کے خاندان کے دیگر 4 افراد ہیں۔ اتوار کی رات تین مسلح افراد رویندر کے گھر پہنچے۔ بندوق برداروں نے بی جے پی کارپوریٹر رویندر کے علاوہ ان کے خاندان کے چار افراد کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اتوار کی رات یہ واقعہ پیش آیا ۔بندوق برادرس نے اندھا دھند گولیاں برسائیں۔ جس میں دو افراد زخمی بھی ہوگئے انھیں  قریبی اسپتال میں پہنچایا گیا ،  مرنے والوں کی شناخت رویندر  کے بھائی سنیل (56) ، بیٹے پریم ساگر (26) اور روہت (25) کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ سے ایک اور شخص  بھی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابھی تک اس قتل کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔