Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 9, 2019

صرافہ تاجر سے ٣٥ ہزار کی لوٹ۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
============================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے پکھن پور گاؤں کے قریب اسلحے کے دم پر دھمکی دیتے ہوئے موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے صرافہ تاجر سے 35ہزار نقدی و موبائیل لوٹ کر فرار ہو گئے۔
بتاتے ہیں کہ قصبہ کے اسرا بھادی گاؤں رہائشی اشوک سیٹھی ولد وویک سیٹھ کی جمندرا گاؤں واقع چوراہے پر صرافہ کی دکان ہے۔منگل کے رو زوہ دکان بند کر قصبہ کے رام لیلا میدان میں دسہرا دیکھنے گیا تھا جہاں سے شام کو گھر لوٹتے وقت جیسے ہی مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا موٹرسائیکل سوار تین بدمعاشوں نے اسلحہ دکھا کر روک لیا اور دھمکی دیتے ہوئے جیب سے 35ہزار نقدی سمیت موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کے فرار ہونے کے بعد متاثر نے واقعہ کی اطلاع مقامی کوتوالی کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع معائنہ کرتے ہوئے تحریر کی بنیاد پر نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
=