Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 9, 2019

پوروانچل یونیورسٹی کے وی سی کا پتلا نذر آتش۔

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
=============================
پی ایچ ڈی سنگرش مورچہ کے بینر تلے پورانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف چل رہے مظاہرہ کے تحت بدھ کے روز مورچہ کے لوگوں نے شہر کے روڈویز تراہے پر وائس چانسلر کا علامتی پتلا نذر آتش کرتے ہوئے جم کر نعرے بازی کی۔
پی ایچ ڈی سنگرش مورچہ کے نمائندے دیو پرکاش سنگھ نے کہا کہ جس طرح پوری قوم دسہرہ کے مبارک موقع خوشی منا رہا ہے وہیں ہم نوجوان بدعنوان وائس چانسلر کا پتلا نذر آتش کر نوجوانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ راون اور پوروانچل کے وائس چانسلر میں کوئی فرق نہیں ہے۔ طلبہ حق کے خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا سکتا۔ طلباء کے ساتھ سازش کے تحت ناانصافی ہوئی ہے جس کو صوبے کے گورنر اور ملک کے سامنے لاکر بدعنوان وائس چانسلرکے کالے کارناموں کو بے نقاب کرکے ہی دم لیا جائے گا۔اتل سنگھ اور ایڈوکیٹ وکاس تیواری نے کہا کہ وائس چانسلر نے پوروانچل یونیورسٹی کے طلبا ء کو قتل کرنے کا علم دیا تھا، وہ پی ایچ ڈی امتحان کے ان متاثرین کی بات نہیں سن رہے ہیں، ہم سب پی ایچ ڈی امتحان کے نتائج میں ہونے والے بڑے بدعنوانی کی وجہ سے ضلع مجسٹریٹ کو آگاہ کیا، لیکن ان متاثر امیدواروں کو مدد نہیں دی گئی۔ عوامی نمائندے اور ذمہ دار لوگ مذکورہ معاملے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، ایسے میں اس کی آواز گورنر اترپردیش تک پہنچانے کیلئے باوقار عہدے پر فائز وائس چانسلر کے علامتی پتلا نذر آتش کرنے پر مجبور ہیں۔ اس موقع پر وراج ٹھاکر، گورو سنگھ چنچل، رام بچن یادو، سنجے سونکر،گوپال، ششانک مشرا، وجے پرتاپ، سندیپ کمار، امت سریواستو، نیرج یادو، چندرپال سنگھ، پرینکا یادو، انوشری، ستیش، ابھے، عما، سونو یادو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔