Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 9, 2019

سماج وادی پارٹی کے ارکان نے جھانسی میں ہوٸے ایس پی کارکن کے قتل کے خلاف کیا احتجاج۔۔۔۔۔۔۔وزیر اعلیٰ کا پتلا نذر آتش۔

جون پور (نماٸندہ)۔صداٸے وقت۔
=============================
سماجوادی لیڈر رجنیش مشرا کی قیادت میں جھانسی رہائشی پشپندر یادو کو گولی مارکر قتل کئے جانے کے خلاف بدھ کے روز شہر کے ٹی ڈی کالج گیٹ پر صوبے کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ ریاست میں پشپندر یادو کے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر کنبہ کو انصاف دلایا جائے اور کنبہ کے افراد کو 50 لاکھ معاؤضہ کے ساتھ گھر کے ایک ممبر کو نوکری دی جانی چاہئے۔ جس طرح پشپندر کا انکاؤنٹر مکمل طور پر فرضی ہے۔ ضلع پنچایت ممبر جے پی یادو نے کہا کہ اگر پشپندر یادو کو انصاف نہیں ملا تو ہم سڑک پر آنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ آر بی یادو نے کہا کہ ملک میں انتشار کی فضا ہے اور جنگل راج قائم ہو گیا ہے۔ڈی ڈی کالج طلباء یونین کے نائب صدر کوشل یادو نے کہا کہ جب تک ملزمان کو سزا نہیں دی جاتی ہے، ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔سنی یادو بٹھو نے کہا کہ ریاست میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سماجوادی کارکنان کو متحد ہوکر ریاست میں موجودہ حکومت کے خلاف لڑنا ہوگا۔ اس موقع پرونود شرما،وکاس یادو،روی کمار،اجے سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔