Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 3, 2019

صرافہ کی دکان میں چوری کر رہے چوروں نے دکان مالک کو ماری گولی۔۔۔۔۔مالک کی موت

جون پور ۔۔۔اتر ہردیش۔(نماٸندہ)۔
====-========================
جلالپور تھانہ حلقہ کے نتھن پور گاؤں میں ایک صرافہ کی دکان میں چوری کرنے آئے چوروں نے گزشتہ دکاندار کو کو گولی مار دی جس سے جائے واقعہ پر ہی اس کی موت ہو گئی۔چوروں کے زریعے نوجوان کو گولی مارنے سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق شہر کوتوالی حلقہ کے راس منڈل محلہ رہائشی اماشنکر ورما عرف راج سیٹھ کی مقامی بازار میں صرافہ کی دکان ہے۔وہ گزشتہ روز دکان بند کر گھر چلا گیا تھا۔دیر شب نامعلوم چوروں نے دکان میں نقب لگانا شروع کیا تو سامنے کی دکان میں سو رہے بازار رہائشی رماشنکر ساہو نے آہٹ ملنے پر دکان مالک کو فون کر چوری ہونے کی اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی صراف آناً فاناً میں موٹرسائیکل سے موقع پر پہنچ گیا اور دکان کے پیچھے جانے لگا جس پر وہاں کھڑے ایک چور نے اسے گولی مار دی جس سے جائے واقعہ پر ہی اس کی موت ہو گئی۔گولی مارنے کے بعد ناکام چور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔گولی چلنے کی آواز سنتے ہی مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج ونے پرکاس سنگھ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور اعلی افسران کو اطلاع دیتے ہوئے ڈاگ اسکوائڈ بلایا گیا۔ڈاگ اسکوائڈ کی ٹیم نے کافی کوشش کے بعد بھی کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگ سکا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔