Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 3, 2019

بارش سے گرا مکان بیوی شوہر ہلاک۔۔۔آسمانی بجلی کا بھی قہر

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
ضلع کے مختلف تھانہ حلقوں میں گزشتہ شب ہونے والی بارش نے بتاہی مچائی تو کہیں آسمانی بجلی نے بھی ستم ڈھا دیا۔ مڑیاہوں میں خستہ حال اندرا رہائش پر خام مکان کے گرنے سے شوہر اور بیوی ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ سرے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو خواتین جھلس گئیں۔چندوک میں دو مویشی بھی بجلی کی زد میں 
آکرہلاک ہوگئے۔

مڑیاہوں سے موصول اطلاع کے٢ مطابق جمعرات کی الصبح مقامی کوتوالی حلقہ نندر پور گاؤں میں اندرا رہائش گاہ پر خالی پڑے خام مکان کے گرنے سے شوہر اور بیوی کی موت ہو گئی اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ گاؤں والوں کی ایک گھنٹہ کی کوشش کے بعد سبھی کو ملبے سے باہر نکال کر علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ کر ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا۔ بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی مکیش یادو (26) اور اس کی اہلیہ میندریسا (24)، نینا (30) اور بھتیجا گولو (6) کھانا کھانے کے بعد اپنی اندرا رہائش پر سو رہے تھے۔ اسی گھر سے بغل میں رام پھیر یادو کا پراناخام مکان جو خستہ حال تھا، ایک ہفتہ قبل ہی خالی ہوگیا تھا اور سبھی ممبردوسرے گھر میں رہنے کے لئے منتقل ہوگئے تھے۔ مسلسل ہورہی بارش کی وجہ سے کچے مکان کی دیوار مکیش کے گھر پر منہدم ہو گئی جس سے پورا مکان زمین بوش ہو گیا اور سو رہے سبھی ملبے میں دب گئے۔ مکان گرنے کی آواز سن کر مقامی لوگ فوراًموقع پر پہنچ گئے۔ جیسے ہی بچے کی چیخ سنائی دی لوگوں نے ملبہ ہٹانا شروع کردیا۔ ایک گھنٹہ کی مسلسل کوشش کے بعد سبھی کو ملبے سے باہر نکالا گیا جس میں مکیش اور اہلیہ میندریسا کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔ بھابھی نینا اور بھتیجا گولو کوشدید زخمی حالت میں ایمبولنس کی مد دسے کوتوال دنیش پرکاش پانڈے، سی او اودھیش شکلا نے اسپتال بھیج دیا۔پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اسی ترتیب میں سریری سے موصول اطلاع کے مطابق مقامی پولیس تھانہ حلقہ کے گاؤں جموعہ جگدیش پور میں گزشتہ شب بارش کے دوران ایک دیوار پر  آسمانی بجلی گر گئی، جس سے دیوار کے دونوں اطراف کی دو خواتین شدید جھلس گئیں۔
بتاتے ہیں کہ گلاب یادو اور ان کے پڑوسی امرناتھ یادو کے گھر کے درمیان ایک دیوار ہے، جہاں گزشتہ شب ہو رہی مسلسل بارش کے دوران آسمانی بجلی گر گئی۔ اس واقعہ میں گلاب کی اہلیہ گڈی (30) اور اس کی پڑوسی امر ناتھ کی بیٹی پوجا دیوی (25) آسمانی بجلی سے جھلس گئیں۔ بجلی کی زد میں آنے سے مذکورہ دیوار کو بھی مکمل طور پر نقصان پہنچا۔ بجلی گرنے اور شور مچنے پر گاؤں کے لوگ بھی موقع پر جمع ہوگئے اور دونوں زخمیوں کو بھدوہی کے پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں دونوں کا علاج چل رہا ہے۔
چندوک سے حاصل اطلاع کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے بسوری گاؤں میں گزشتہ شب بارش کے دوران آسمانی بجلی کی زد میں آنیسے چندشیکھر راج بھر کے دروازے پر بندھی دو مویشی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔