Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 3, 2019

اسکول کے چپراسی سے رہزنی۔پولیس کے مطابق معاملہ مشتبہ۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
کھٹہن تھانہ حلقہ کے نورنگ آباد گاؤں کے قریب جمعرات کی صبح سنسان مقام پر گھر سے اسکول جا رہے چپراسی سے سرراہ چار بدمعاشوں نے اسلحہ کے دم پر نقدی سمیت سونے کی چین لوٹ کر فرار ہو گئے۔متاثر نے معاملے میں تین نامزد سمیت چار لوگوں کے خلاف تحریر دیاہے۔پولیس معاملے کو آپسی رنجش بنا رہی ہے۔
بتاتے ہیں کہ گورا گاؤں رہائشی سجیت سنگھ بدلاپور تھانہ حلقہ کے سابق ثانوی اسکول دگولی میں چپراسی کے عہدے پر تعینات ہے۔وہ جمعرات کے روز موٹرسائیکل سے صبح اسکول جا رہا تھا۔الزام ہے کہ مذکورہ گاؤں کے قریب پہلے سے موجود چار بدمعاشوں نے اسلحہ سے دھمکی دیتے ہوئے موٹرسائیکل رکوا لیا اور 20ہزار نقدی،سونے کی چین اور انگوٹھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔اس ضمن میں تھانہ انچارج درگیشور مشرانے بتایا کہ لوٹ کا معاملہ جھوٹ ہے۔متاثر نے جس کے خلاف نامزد تحریر دیا ہے،اس سے کچھ روز قبل مارپیٹ ہوئی تھی۔پورا معاملہ پرانی رنجش کا ہے۔