Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 26, 2019

شیوسینا نے بڑھائی بی جے پی کی مشکل، مانگی تحریری یقین دہانی، کہا۔ ڈھائی۔ ڈھائی سال کا بنے وزیر اعلیٰ

ممبئی۔ ۔مہاراشٹر۔/صداٸے وقت/ذراٸع۔
========================
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد اکثریت حاصل کر چکے این ڈی اے کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کی ریاست میں حلیف پارٹی شیوسینا اپنی شرطوں سے پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ہفتہ کو شیوسینا کے لیڈر پرتاپ سرنایک نے کہا کہ ’’ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بی جے پی ہمیں ان کی تجویز کے بارے میں تحریری طور پر یقین دہانی کرائے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ امت شاہ جیسے
سینئر لیڈر ہمیں یہ تحریری طور پر دیں۔ ہم 50-50 فارمولا چاہتے ہیں جس میں ڈھائی سال شیوسینا کا وزیر اعلیٰ رہے‘‘۔ انہوں نے آگے کہا کہ پارٹی صدر اس پر فیصلہ کریں گے کہ نائب وزیر اعلیٰ کون ہو گا۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کہ شیوسینا کے ارکان اسمبلی نے یک سطری تجویز پاس کی ہے کہ سبھی فیصلے ادھو ٹھاکرے کریں گے۔
ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ بی جے پی کے ساتھ اقتدار کی مساوی تقسیم کے لئے نئے سرے سے دعویٰ کئے جانے کے بعد ہفتہ کو شیوسینا کے نو منتخب ارکان پارلیمنٹ نے مانگ کی کہ اگلی حکومت میں آدتیہ ٹھاکرے کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔ تھانے شہر کے رکن اسمبلی پرتاپ سرنایک نے کہا کہ ’’ ہم آدتیہ ٹھاکرے کو اگلے وزیر اعلیٰ کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن ادھو جی آخری فیصلہ لیں گے‘‘۔