Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 26, 2019

کیرالہ: نماز پڑھ کر گھر لوٹ رہے مسلم لیگ کارکن کا قتل۔

ترونت پورم۔۔۔کیرالہ۔۔ ۲۵؍اکتوبر:
صداٸے وقت /ذراٸع۔
======================
جمعرات ۲۴؍ اکتوبر کی شب کیرالہ کے ملپورم واقع تنور میں نماز پڑھ کر گھر لوٹ رہے مسلم لیگ کارکن کا قتل کر دیا گیا۔ مسلم لیگ کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک منصوبہ بند قتل تھا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جس علاقے میں اس قتل واقعہ کو انجام دیا گیا وہاں پولس موجود تھی لیکن وہ اسے روکنے میں ناکام رہی۔اس قتل واقعہ کے سلسلے میں پولس کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کے 36 سالہ کارکن ایم. اسحاق کا اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ مسجد سے نماز پڑھ کر لوٹ رہے تھے۔ قاتلوں نے تیز دھار والے اسلحہ سے ان پر حملہ کیا۔

حملے کے بعد اسحاق کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔پولس کے مطابق مسلم لیگ کے ۳۶ سالہ کارکن ایم اسحاق کا قتل اس وقت کیاگیا جب وہ مسجد سے نماز پڑھ کر لوٹ رہے تھے۔ قاتلوں نے دھار دار ہتھیار سے ان پر حملہ کیا، حملے کے بعد ایم اسحاق کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کی موت واقع ہوگئی۔ پولس کے مطابق کے اس علاقے میں اکثر دو پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوتا رہتا ہے او رانہیں شک ہے کہ حال میں ہوا قتل بھی اسی پس منظر میں ہے۔ ملالم پورم کے سی پی آئی (ایم) کمیٹی کے اراکین نے اس قتل میں اپنی پارٹی کے کارکنان کا ہاتھ ہونے سے انکار کیا ہے۔ مسلم لیگ کارکن کے قتل کے بعد لیگ نے جمعہ کو ملالم پورم ضلع میں بند کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے یہاں بڑی تعداد میں پولس کو تعینات کیاگیا تھا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔