Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 18, 2019

روڈ سیفٹی ویک کے ٥ ویں روز بس ڈراٸیوروں کا مفت طبی معاٸنہ

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ صداٸے وقت ۔۔١٨ اکتوبر ٢٠١٩)
====================
روڈ سیفٹی ہفتہ کے پانچویں روز شہر کے روڈویز احاطے میں بس ڈرائیوروں کے لئے مفت صحت / آنکھوں کی جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں 127 ڈرائیوروں کے
صحت اور آنکھ کی جانچ کی گئی۔

اے آر ٹی او یو بی سنگھ نے
ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ وہ سڑک کی حفاظت قوانین کے حساب سے چلے، کیونکہ بہت ساری زندگیاں ڈرائیور کے ساتھ سفر کرتی ہے۔ انھوں نے اپیل کیا کہ گاڑی چلانے سے پہلے، گاڑی کے بریک وغیرہ چیک کریں اور ڈرائیونگ کے دوران کبھی ایئر فون کا استعمال نہ کریں۔  کیمپ میں آر ایم آر کے گپتا نے ڈرائیوروں سے اپیل کیا کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران مسافروں کے ساتھ اچھا سلوک کریں اور انہیں روڈ سیفٹی قوانین پر عمل کریں۔ اسسٹنٹ ڈویڑنل انفورسمنٹ افسر ایس پی سنگھ نے تمام ڈرائیوروں کو سڑک حفاظت کے قوانین کے بارے میں تفصیل سے معلومات دیا۔ ڈاکٹر منیش کمار یادو، آنکھ سرجن ڈاکٹر پردیپ پانڈے، جئے پرکاش، یوگراج اور ایل ٹی راجیش کمار، آشوتوش پانڈے میڈیکل ٹیم میں موجود رہیں۔