Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 21, 2019

۔کملیش تیواری قتل معاملہ: اے ٹی ایس نے جاری کی دونوں ملزمین کی تصویر، ڈھائی - ڈھائی لاکھ انعام

جن دونوں ملزمین کی تصویر جاری کی گئی ہے، ان میں ایک کا نام اشفاق حسین اوردوسرے کا نام پٹھان معین الدین ہے۔
.............................................
لکھنؤ:  اتر پردیش۔۔صداٸے وقت/ذراٸع۔/مورخہ ٢١ اکتوبر ٢٠١٩۔
=======================
 ہندولیڈرکملیش تیواری کےقتل معاملے میں اے ٹی ایس اوریوپی پولیس نے دونوں ملزمین کی تصویریں جاری کی ہیں۔ ساتھ ہی ان دونوں پرڈھائی - ڈھائی لاکھ روپئےکےانعام کا اعلان کیا ہے، جن کی تصویرجاری کی گئی ہے، ان میں ایک کا نام شیخ اشفاق حسین اور دوسرے کا نام پٹھان معین الدین ہے۔

  واضح رہےکہ 18 اکتوبرکوہندو سماج پارٹی کے صدر کملیش تیواری کی لکھنؤ واقع رہائش گاہ میں گھس کرقتل کردیا گیا تھا۔ اس قتل میں گجرات سے تین اوریوپی سے دولوگوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔
یوپی کے بجنورکے دوعالم دین کے بھی رول کی جانچ کی جارہی ہے۔ واضح رہےکہ سال 2015 میں ان دونوں عالم دین نے پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی کئے جانے سے ناراض ہوکرکملیش تیواری کا سرقلم کرنے والوں کوڈیڑھ کروڑروپئے انعام دینےکا اعلان کیا تھا۔ حادثہ کےاہم ملزم اشفاق حسین اورپٹھان معین الدین احمد عرف فرید اب بھی پولیس کی گرفت سے دورہیں۔
وہیں کملیش تیواری قتل معاملے میں شامل مشتبہ افراد شاہجہاں پورمیں نظرآئے ہیں، جس کے بعد ایس ٹی ایف نے ہوٹلوں اورمدرسوں کے مسافرخانوں میں تابڑتوڑ چھاپہ ماری کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتبہ افراد نظرآئے۔ فی الحال ایس ٹی ایف شاہجہاں پورمیں تعینات ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ کملیش تیواری کے مشتبہ قاتل لکھیم پورضلع کے پلیا سےانووا گاڑی بک کراکرشاہجہاں پورپہنچے تھے