Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 21, 2019

تیز رفتار مسافر بس کھڑے ہوٸے ٹرک سے ٹکراٸی۔۔۔ڈراٸیور سمیت کٸی زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ۔۔صداٸے وقت۔۔۔٢١ اکتوبر ٢٠١٩)۔
======================
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے نظام الدین پور گاؤں کے قریب جونپور۔رائے بریلی شاہراہ پر پیر کی صبح تیر رفطار روڈویز نے شاہراہ کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے سبب میں ڈرائیور
سمیت دو لوگ زخمی ہو گئے۔

اطلاع کے مطابق پرتاپ گڑھ ضلع کے کھجوری گاؤں لال گنج رہائشی کوشل پتی تیواری40الہ آباد سے روڈویز بس کو لیکر نکلے تھے۔بتاتے ہیں کہ پیر کی الصبح بس شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچی تھی کہ تیز رفطار کی وجہ سے بے قابو ہو کر کھڑے ٹکر سے ٹکرا گئی جس کے سبب میں ڈرائیور سمیت آگے بیٹھے آشوتوش پانڈے 34ساکن سہڈول شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ ہونے کے بعد مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے ایمبولنس کی مدد سے دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے دونوں زخمیوں کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔