Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 21, 2019

پوروانچل یونیورسٹی کے زیر اہتمام دیہی صحت بیداری کیمپ و ہیلتھ چیک اپ کا پروگرام منعقد

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ۔۔صداٸے وقت۔٢١ اکتوبر ٢٠١٩)۔
=======================
 ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کی قومی سروس اسکیم کے زیراہتمام پیر کے روز کرنجاکلاں بلاک کے تحت سلطان پور میں دیہی بیداری اور صحت جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
 پروگرام میں انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی کے ٹرینر اور ڈاکٹر ریحان نے پرائمری اسکول سلطان پور کے بچوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور ضعیفوں کی صحت کی جانچ کی گئی۔

پروگرام کا آغاز پروگرام کوآرڈنیٹر راکیش کمار یادو نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کی تصویر پر شمع روشن کر کیا۔ کیمپ میں رجسٹرڈ 182 لوگوں میں
52بچوں کا ٹی بی جانچ، 63 افراد کے ہیموگلوبن، 164 افراد کو منشیات کی فراہمی اور181 لوگوں کی وزن اور لمبائی کی جانچ کی گئی۔ اس دوران لوگوں کا بلڈ پریشر،بلڈ گروپ جانچ،ذیابیطیس کی جانچ کی گئی۔اس موقع پر اسکول کے اساتذہ میں زینت شمیم،ببیتا یادو،انیتا یادو،سنتوش کمار،منجو دیوی،سنیتا دیوی،رام منورتھ چوہان،امر سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔