Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 21, 2019

ڈی ایم نے لیا ترقیاتی کاموں کا جاٸزہ۔وزیر اعظم رہاٸشی اسکیم کی سست رفتاری پر جتایا ناراضگی۔

جون پور ۔اتر پردیش۔(نماٸندہ صداٸے وقت)۔
مورخہ ٢١ اکتوبر ٢٠١٩۔
=============================
کلکٹرٹ آڈیٹوریم میں ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ کی صدارت میں ترقیاتی کاموں کی جائزہ میٹنگ پیر کے روز منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے تمام افسران کو سخت ہدایات دیا کہ تمام افسران حکومت کی منصوبوں سے متعلق فوائد عام لوگوں تک 
پہنچائیں۔
میٹنگ میں سی ایم اونے بتایا کہ وزیر اعظم آیوشمان بھارت منصوبہ کے تحت 116266 مستحق کو گولڈن کارڈ بنایا گیا ہے، جو تقسیم کیا جارہا ہے۔ ضلع میں 19 سرکاری اور7 پرائیویٹ اسپتال اس منصوبہ کے پینل میں ہیں جس میں اب تک1200 سے زائد مستفید افراد کا علاج کیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے سی ایم او کو ہدایت دیا کہ منصوبہ کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں اور غریبوں کو فائدہ پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی موجودگی اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے ژچگی تحفظ منصوبہ کے مستفید اور آشاکو صد فیصد ادائیگی کرانے کی ہدایات دی۔ ضلع مجسٹریٹ نے وزیر اعظم رہائش منصوبہ دیہی اور شہری کا تفصیلی جائزہ لیااور کہا کہ ہر اہل ا فراد کو رہائش ملنا چاہئے۔ وزیر اعظم شہری رہائش منصوبہ کی سست پیش
رفت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کام کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ ایگزیکٹیو افسرپی ڈبلیو ڈی نے بتایا کہ 26 سڑکوں کی تزئین کاری کرنا تھا جس میں سے 16 کام مکمل ہوچکے ہیں۔ سماجی بہبود افسر وپن کمار یادو کو اجتماعی شادی منصوبہ کے تحت تحصیل سطح پر شادیاں کرانے کی ہدایت دیا۔ انھوں نے پنشن، معذور پنشن، اسکالرشپ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایگزیکٹو انجینئر بجلی کو ہدایت دیا کہ دیوالی کے موقع پر بجلی کی فراہمی کے لئے خود کو تیار کریں، دیوالی کے موقع پر بجلی سپلائی میں خلل نہ پیدا ہو۔ اس موقع پر سی ڈی اوگورو ورما، اے ڈی ایم آر پی مشرا، سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے، سٹی مجسٹریٹ سریندر ناتھ، ڈی ڈی او دیارام سمیت سبھی افسران موجود رہے۔