Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 21, 2019

خواتین کو با اختیار بنانے کے لٸیے بیداری پروگرام کا محمد حسن پی جی کالج میں انعقاد۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ صداٸے
وقت۔۔مورخہ ٢١ اکتوبر ٢٠١٩).
======================
محمد حسن پوسٹ گریجویٹ کالج کے
عبدالصمد خاں سوداگر ہال میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی خاتون نوڈل افسر ریتو سہاس ایل وائی نے شرکت کی۔
کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں اگر لڑکیاں تعلیم یافتہ ہوتی ہیں تو معاشرے کو ایک نئی سمت کے ساتھ تبدیلی کا موقع حاصل ہو تا ہے،لیکن اگر کوئی لڑکی تعلیم حاصل نہیں کر پاتی تو ایک نہیں بلکہ دو کنبوں کا مستقبل تاریقی میں چلاجاتا ہے۔موجود وقت میں تعلیم کے زریعے خواتینوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی بھی مہم چلائی جا رہی ہے جو قابل ستائس ہے۔ مہمان خصوصی ریتو سہاس ایل وائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسا کوئی کام نہیں ہے جو موجودہ وقت میں خواتین نہیں سکتی ہیں، لیکن ہر کام کے لئے اسے بے خوف اور تعلیم کا بھی سہارا لینا  ضروری ہے۔ کسی کو کام کو اس کے انجام تک پہنچانے کے لئے ایمانداری کا ہونا بہت ضروری ہے۔خواتین کو بااختیار بنانے کا سب سے بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ معاشرے میں کوئی بھی بچی تعلیم سے دور نہیں رہ سکے۔ آج کے دور میں شیراز ہند میں ڈاکٹر عبد القادر خان نے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے جو مہم چلائی ہے وہ ضلع میں ہی نہیں بلکہ ریاست کے ہر کونے تک پہنچ چکی ہے۔اس سے قبل پرنسپل ڈاکٹر قادر خان نے نے مہمان کا استقبال مومنٹو دیکر کیا۔

اس موقع پر پرنسپل محمد ناصر خان، ڈاکٹر قمر الدین شیخ، ڈاکٹر کے کے سنگھ، ڈاکٹر جیون یادو، ڈاکٹر نلیش کمار سنگھ،ڈاکٹر عبدالحلیم ہاشمی،ڈاکٹر راکیش کمار بند، ڈاکٹر جیوتسنا سنگھ، اکانشا سنگھ، ڈاکٹر ارچنا سنگھ، ڈاکٹر ممتا سنگھ،ڈاکٹر اجے وکرم سنگھ، ڈاکٹر سنتوش سنگھ ڈاکٹر ڈی این اپادھیائے، پروین یادو، ڈمپل سنگھ سمیت سبھی درجہ کی طالبات موجود رہی۔پروگرام کی نظامت احمد عباس خان نے کیا۔