Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 11, 2019

پی ایم مودی اور صدرشی جنپنگ کی ملاقات: دہشت گردی اورتجارت پرہوئی بات چی

زیراعظم نریندر مودی اور دو روزہ غیررسمی چوٹی کانفرنس کے لئے تملناڈو کے مہابلی پورم پہنچے چین کے صدرشی جنپنگ نے جمعہ کو تقریباً 5 گھنٹے تک بات چیت کی۔
صداٸے وقت/ذراٸع۔
=============================
وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جنپنگ کے مابین دوسری غیررسمی چوٹی بات چیت کے پہلے دن پانچ گھنٹے سے زیادہ تک کھل اور خوشگوار میں ماحول میں بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماوں نے ہندستان اور چین کے عوام کے مابین تاریخی اور ثقافتی تعلقات کے تاروں کو مضبو ط کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی توازن، دہشت گردی اور مذہبی سخت گیری کو دور کرنے پر مل کر کام کرنے کی ضرورت کو قبول کیا۔

خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے جمعہ کی دیر رات پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ گوکھلے نے بتایا کہ دونوں لیڈروں کے مابین پانچ گھنٹے سے زیادہ تک کھلے اور خوشگوار ماحول میں مثبت با ت چیت ہوئی۔ اس دوران ثقافتی پروگرام کو چھوڑ کر پورے وقت صرف دونوں لیڈروں کے مابین تبادلہ خیال ہوا۔
انہوں نے کہاکہ پی ایم مودی نے نیشنل ویزن، حکومت کی ترجیحات، اقتصادی ترقی کے ہدف وغیرہ کے بارے میں بتایا جبکہ صدر شی جنپنگ نے پی ایم مودی و انتخابی فتح کو ان کی مقبولیت کا ثبوت بتاتے ہوئے ان کے ساتھ آئندہ ساڑھے چار سل تک نزدیکی طورپر ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کو انسانیت کے لئے چیلنج قرار دیا اور اس سے ملکر مقابلہ کرنے کی بات کہی۔
خارجہ سکریٹری نے بتایا کہ کل دونوں لیڈروں کے مابین خاص طورپر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم مودی نئے اوتار میں سفید قمیص اور دھوتی پہنے ہوئے تھے اور انگ وستر ڈالے ہوئے تھے۔ اس دوران چین کے صدر بھی غیررسمی لباس میں تھے۔ انہوں نے کالے رنگ کی پینٹ اورسفید شرٹ پہن رکھی تھی۔اس کے بعد دونوں لیڈر وں نے تقریباً تین گھنٹے تک غیررسمی بات چیت کی۔