Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 15, 2019

مہاراشٹر۔اسمبلی انتخابات۔۔یوگی آدیتہ ناتھ نے ناگپور میں انتخابی ریلی سے کیا خطاب۔


اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مہاراشٹراسمبلی انتخابات میں ریلی کوخطاب کرتے ہوئےکہا کہ اب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی ناگپورکےنام سے ڈرنےلگے ہیں، جہاں آرایس ایس کا ہیڈ کوارٹر ہے۔
ناگپور۔۔۔۔مہاراشٹر ۔صداٸے وقت/ذراٸع/نماٸندہ۔۔۔١٥ اکتوبر ٢٠١٩۔
=============================
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےناگپورمغرب اسمبلی حلقہ سے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات لڑرہے بی جے پی امیدوارکے حق میں ریلی کوخطاب کیا۔ اس دوران یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا کہ اب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی ناگپورکےنام سےڈرنے لگے ہیں، جہاں آرایس ایس کا ہیڈ کوارٹرہے۔ انہوں نے پیرکوکہا 'ناگپورملک اوردنیا میں'ہندوستان' کا پیغام عام کرنے میں اہم کردارادا کررہا ہے۔ یہاں تک کہ اب پاکستان بھی ناگپورسےڈررہا ہے

۔ جب پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے پاس کہنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہوتا ہے تووہ ناگپورکا نام لیتے ہیں۔ یہ ایک طرح سے اچھا ہی ہے، کیونکہ بھگوان (خدا) کا نام لینے سے انسان کو راحت ملتی ہے'۔
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا کہ پاکستان 7-5 سال پہلے نیوکلیئربم کے بارے میں بات کرکے ہندوستان کودھمکی دیتا تھا، لیکن (بالا کوٹ ایئراسٹرائیک کا اشارہ کرتے ہوئےکہا) اب پاکستان کوہندوستان کی طرف سے جواب مل گیا ہے۔ پاکستان اب سمجھتا ہے کہ اگروہ نیوکلیئربم کا ایک باراستعمال کرتا ہے تو وہ ہمیشہ کےلئے ختم ہوجائےگا۔
یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا کہ جب آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرآرٹیکل  370 کے خلاف تھے، تب 1952 میں کانگریس قیادت نےآئین میں متنازعہ التزام کو سرسری طورپرجوڑ دیا جو کہ آئین کےمعمارکے لئے توہین آمیزتھا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان پوری دنیا میں جارہے ہیں، لیکن انہیں کوئی حمایت نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے اقتدارمیں آنے پرناکام رہنے کےلئے کانگریس اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی پربھی حملہ کیا اورکہا کہ کانگریس اوراین سی پی کے لیڈروں نے اپنےاوراپنی فیملی کے لئے طاقت اوراقتدارکا غلط استعمال کیا۔ بقول یوگی آج بھی ان میں سدھارنہیں ہورہا ہے۔
مودی نے ایک ملک۔ عظیم ملک کے خیال کو حقیقت میں بدل دیا
آرٹیکل 370 کو ناکام کرکے وزیراعظم مودی نے ایک ملک۔ عظیم ملک کے خیالات کو حقیقت میں تبدیل کردیا۔ وزیراعلیٰ یوگی نے کہا 'کشمیرجسے زمین پرجنت کہا جاتا ہے، آرٹیکل 370 کے تحت جہنم میں بدل گیا تھا۔ دہشت گرد بے قصورشہریوں اورہندوستانی فوجیوں کومارتے تھے'۔ انہوں نےکہا کہ واپس لیا گیا آرٹیکل 370 جموں وکشمیرکی ترقی میں ایک اہم رکاوٹ تھی۔