Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 15, 2019

سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے جے پی عبد الکلام کی یوم پیداٸش کے موقع پر دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ صداٸے وقت)۔١٥ اکتوبر ٢٠١٩۔
=============================
محمد حسن پوسٹ گریجویٹ کالج کے عبدالصمد خاں سوداگر ہال میں ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی یوم پیدائش کے موقع پر دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی وبھوتی نارائن رائے سابق وائس چانسلر و ڈی جی پی اور مہمان اعزازی کے طور پر انل کمار سنگھ نمائندہ لوک سبھا اسپیکردہلی اور ڈاکٹر گرو پرساد سنگھ قومی ڈیری ترقی کونسل نے شرکت کی۔
اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے استقبالیہ خطبہ میں کہا کہ معاشرے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ بے خوف رہنے اور ملک کے دفاع کے لئے کام کرنے کی تعلیم سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر عبدالکلام سے ملتی ہے۔۔

 مہمان خصوصی وبھوتی نارائن رائے نے کہا کہ خواب وہ نہیں ہوتے جو آپ اپنی نیند میں دیکھتے ہیں،بلکہ خواب وہ ہوتے ہیں جو انسان کو نیند نہیں آنے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے اور ملک میں بہت سارے لوگوں نے دنیا میں اپنی پہچان بنائی ہے لیکن آج جس طرح سے کام کر کے کلام صاحب نے پوری دنیا میں اپنا نام روشن کیا ہے، شاید انھیں ساری زندگی اسی لئے یاد رکھا جائے گا۔ آج وہ ہمارے درمیان تو نہیں ہیں لیکن ان کی زندگی پر عمل کر ملک کی عوام تاریخ رقم کر سکتی ہے۔ انل کمار سنگھ نے کہا کہ مرحوم کلام صاحب صدر جمہوریہ ہوتے ہوئے کبھی بھی اپنے خاندانی وسائل کا استعمال نہیں کیا اور اپنے وقت میں ہمیشہ ملک اور نوجوانوں کو تکنیک میں آگے رہنے کیلئے ہمشیہ کوشاں رہیں۔پروفیسر گرو پرساد سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کو میزائل دفاع کے میدان میں بااختیار بنانے میں مرحوم اے پی جے عبد کلام نے اہم کردار ادا کیا اور ملک کی ترقی میں ہمیشہ کوشاں رہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مطلب علم حاصل کرنا نہیں بلکہ اس علم کے زریعے لاکھوں کروڑوں لوگوں کو صحیح راستہ دکھانہ ہے۔ گیان پرکاش سنگھ نے کہا کہ معاشرے سے کوئی شخص اپنی زندگی سے جدوجہد کرتے ہوئے نچلے درجے سے اٹھ کر تعلیم کے دم پر ملک کے پہلے شہری ہونے کا درجہ حاصل کرنے والے سابق صدر جمہوریہ کی پوری زندگی عمل میں لانی والی ہے۔طالب علموں کو ان کی زندگی سے سبق لیتے ہوئے کامیابی کی راہ پر گامزن ہونے کی ضروت ہے۔پروگرام کی صدارت گیان پرکاس سنگھ سماجی کارکن اور نظامت اجے وکرم سنگھ نے کیا۔اس موقع پر پروانچل یونیورسٹی کی این ایس ایس کے سابق کوآرڈنیٹر راکیش کمار یادو، ڈاکٹر حسین خان، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، ٹی ڈی لاء کالج کے پرنسپل سوریہ پرکاش منا، ڈاکٹر شاہنواز خان، ڈاکٹر کمال الدین شیخ، ڈاکٹر جیون یادو، ڈاکٹر کے کے سنگھ، ڈاکٹر نلیش کمار سنگھ، ڈاکٹر راکیش کمار بند، ڈاکٹر ڈی این اپادھیائے، ڈاکٹر شاہدہ پروین ڈاکٹر پریم لتا گیری، ڈاکٹر یو پی سنگھ ڈاکٹر اکانشا شریواستو، ڈاکٹر ممتا سنگھ،ڈاکٹر جوشنا سنگھ، احمد عباس خان سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔آخر میں این ایس ایس کے کوآرڈنیٹر راکیش کمار یادو نے آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ اد اکیا۔