Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 11, 2019

اساتذہ اعزاز بچاٶ تحریک کے دوسرے مرحلے میں۔۔اساتذہ مشعل جلاکر کیا مظاہرہ

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ صداٸے وقت)۔
=============================
اساتذہ اعزاز بچاؤ تحریک کے دوسرے مرحلے میں اساتذہ مہا سنگھ ضلع یونٹ کی جانب سے ضلع صدر اروند شکلا اور کنوینر سنتوش کمار سنگھ کی قیادت میں پرانی پنشن بحالی، اسکولوں کے ہردرجات کے اساتذہ اور اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر، پریرنا ایپ کی مخالفت، غیر تعلیمی کام سے آزادی اور پرنسپل کے 1لاکھ27ہزار عہدوں کی بحالی سمیت 12 نکاتی مطالبات کی حمایت میں ضلع کے اساتذہ تعلیمی کام کے بعد شہر کے بی آرپی انٹر کالج سے امن طریقے سے مشعل جلوس نکال کر کلکٹریٹ پہنچے۔

ضلع صدر اروند شکلا نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے اساتذہ کو ذہنی طور پر ہراساں کیا جارہا ہے اور اساتذہ کے اعزاز کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ جب تک حکومت اساتذہ کے لئے اس طرح کے کاموں کا استعمال جاری رکھے گی تب تک تحریک جاری رہے گی۔کنوینر سنتوش کمار سنگھ نے کہا کہ موجودہ حکومت اساتذہ کے مطالبات کو نظرانداز کررہی ہے اور بچوں کے لئے بنیادی سہولیات فراہم نہیں کرکے اساتذہ کا استحصال کررہی ہے، جس کی وجہ سے استاذ ناراض اور مشتعل ہے۔ اساتذہ کی ناراضگی حکومت کو بھاری پڑے گی۔مشعل جلوس میں بنیادی طور پر راماشنکر پاٹھک، روی چند یادو، انل اپادھیائے، وریندر پرتاپ سنگھ، رام دلاریادو، آلوک سنگھ، شاہد نعیم، پرومود دبے، اوم ورما، آنند شریواستو، شنکرآچاریہ تیواری، سنجیو سنگھ، ڈاکٹر رام دیو مشرا، منوج یادو، ڈاکٹر رمیش سنگھ، سنتوش سنگھ، سنجے، سنیل یادو، پرشانت مشرا، اجے مشرا، پون سنگھ، اروند یادو سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔