Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 1, 2019

عصمت دری کے خلاف جلوس نکالنے پر کانگریسی کارکنان گرفتار

جون پور ....اتر پردیش۔نمائندہ۔
==================
ریاست میں مسلسل بڑھتے
ہوئےعصمت دری کے واقعات کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے کانگریس رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ستیویر سنگھ کی قیادت میں مشتعل کارکنوں نے شہر کے سکھی پور میں سابق ایم ایل اے ندیم جاوید کی رہائش گاہ سے پر جلوس نکالا۔ جیسے ہی کارکنان ڈی ایم دفتر کی طرف جانے لگے پولیس اہلکاروں نے کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

اس موقع پر ستیویر سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے اشارے پرپولیس انتظامیہ عصمت دری کرنے والوں کو کھلا تحفظ فراہم کررہی ہے۔ متاثرہ بیٹی کے انصاف کے لئے احتجاج والے کانگریس کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ بیٹی اور کانگریس کارکنوں کو جیل بھیج کر ریاستی حکومت عوام کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن کانگریس کے کارکن جب تک متاثرہ بیٹی کی انصاف نہیں ملے گا ریاستی حکومت کی پولیس ہراساں کرنے غلط پالیسیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ جہاں پور عصمت دری کے مقدمے کے الزام میں سابق رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر مملکت برائے وزارت داخلہ کے خلاف عصمت دری کے سنگین الزامات کے بعد بھی ریاست کے انتظامی عملے نے ان کی گرفتاری سے دوری بنائے رکھی، جو پولیس انتظامیہ اور ریاستی حکومت کے کام پر سوالیہ نشان لگا رہا ہے۔ ریاستی حکومت پہلے عصمت دری کے ملزم ایم ایل اے کلدیپ سینگر کو گرفتار کرنے سے بچتی رہی اور پھر چنمیانند کی گرفتاری سے بھی پولیس خود کو بچاتی رہی۔فیصل حسن تیریر نے کہا کہ ریاستی حکومت کے کہنے پر سوامی چنمایانند کیس کے معاملے میں پولیس نے انہیں جیل میں پانچ ستارہ ہوٹل کی طرح کی سہولت مہیا کرا رکھی ہے جو انتہائی بدقسمتی کی بات ہے۔ ساتھ رہی متاثرہ بیٹی اور اس کے اہل خانہ کو گرفتار کر کے متاثرہ بیٹی کی آواز دبانا چاہتی ہے، لیکن ہم کانگریس کے کارکن متاثرہ بیٹی اور کنبہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کانگریسی ملک کی بہن بیٹیوں کی عزت سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اس موقع پرساجد خان، نیرج رائے،جے منگل یادو،رشی کیش سنگھ،شاہنواز خان، مونو راج بھر، وامک ریاض، حزیفہ خان، ساجد مانو،راج کمار گپتا، سرجن سنگھ، امن اگرہری، اشرف علی،محمد فضل،محمد عارف سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔