Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 18, 2019

پوروانچل یونیورسٹی کے ذریعہ گود لٸے گٸے گاٶں میں طبی کیمپ و صحت بیداری پروگرام کا انعقاد

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ) ۔
====================
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ذریعہ گود لئے گئے ککڑی پور گاؤں میں قومی خدمت اسکیم کی جانب سے جمعہ کے روز صحت جانچ کیمپ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں گاؤں کے189 مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیااور ان کے خون کی جانچ کے بعد ہیموگلوبن اور ذیابیطس کی سطح کی جانچ کی گئی۔ کیمپ میں 45 بچوں اور ضعیفوں کے ٹی بی جانچ بھی کروائے گئے۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راجارام یادو نے کہا کہ ککڑی پور سمیت جو گاؤں گود لئے گئے ہیں وہ پوری طرح مختلف مختلف بیماریوں اور غذائی قلت سے آزاد ہوں گے۔ انہوں نے صفائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گاؤں میں بیماریوں کو پنپنے نہیں دینا چاہئے، صفائی پر توجہ دیں۔ اس دوران بچوں اور والدین کو پلاسٹک ترک کرنے کیلئے حلف دلایا گیا۔ انہوں نے بچوں کو ٹی بی، ملیریا، وائرل بخار اور غذائی قلت سے پاک کرنے کی کوشش یونیورسٹی کرے گی۔ اس موقع پر سماجی کارکن لال لال چندر یادو لالے نے گاؤں کی ترقی کے لئے پوروانچل یونیورسٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی تعریف کی۔ دیہاتیوں کو بیماریوں سے پاک اور صاف صفاف بنانے کے لئے گاؤں والوں کو بیدار کرتے ہوئے قومی سروس اسکیم کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر راکیش یادو سے ہر ممکن تعاون کی اپیل کی۔صحت کیمپ میں ڈاکٹر پونت سنگھ، ڈاکٹر ریحان، فارمیسی ٹرینی فارماسسٹ نے ہیموگلوبن، بلڈ گروپ، بلڈ شوگر، ٹی وی، بلڈ، بچوں، ضعیفوں اور خواتین کی ملیریا،غذائی قلت کا مفت جانچ کر153 افراد کو مفت میں دوائیں تقسیم کی گئی۔اس موقع پر دیارام یادو، رام بھرت، رماشنکر یادو، ہردیورام،پرنسپل سنجے دوبے، جئے چندر یادو، پروگرام افسر ونئے کمار ورما، شعبہ صدر فارمیسی راجیو کمار، ڈاکٹر جنہوی سریواستو، ڈاکٹر کملیش پال، انو تیاگی، ڈاکٹر دھرمیندر سنگھ، ڈاکٹر وجے بہادر موریہ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔