Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 18, 2019

سابق فوجی و اس کا بیٹا سڑک حادثہ میں زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ ۔صداٸے وقت۔١٨ اکتوبر)۔
======================
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے بھکورا موڑ کے قریب جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار ریٹایرڈ فوجی اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ کے بعد راہگیروں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران بیٹے کی موت ہو گئی جبکہ فوجی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

اطلاع کے مطابق کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے ببھنوٹی گاؤں رہائشی ریٹایرڈ فوجی گیان چندر سونکر 62اپنے بیٹے آشیش 30کے ساتھ جمعہ کے روز شہر میں نئی موٹرسائیکل لینے کیلئے آرہے تھے۔بتاتے ہیں کہ دونوں موٹرسائیکل سے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچے ہی تھے کہ نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو اپنی زد میں لیتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ میں موٹرسائیکل سوار دونوں شدید زخمی ہو کر شاہراہ کنارے پڑے رہے۔راہگیروں نے دونوں کو دیکھ اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی مقامی تھانے کی پولیس نے دونوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران آشیش کی موت ہو گئی جبکہ فوجی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔