Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 5, 2019

کانگریسی کارکنان کی میٹنگ۔۔۔اقلیتی قومی ترجمان کو مبارکباد۔

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش ۔۔صداٸے وقت نیوز۔۔۔۔مروخہ ٥اکتوبر ٢٠١٩۔
=============================
۔شہر کے پرانی بازار میں واقع کانگریس پارٹی کے صدر دفتر پر ہفتہ کے روز یوتھ کانگریس کارکنان کی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں سابق ایم ایل اے و قومی ترجمان ندیم جاوید کو مہاراسٹر کے انتخاب میں اسٹارپرموٹر بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ستیہ ویر سنگھ نے کہا کہ ندیم جاوید کے ذریعہ جس طرح ضلع جون پور کا اعزاز پورے ملک میں پھیلارہے ہیں، یقینا طور پر ضلع کے ہی نہیں بلکہ پورے اتر پردیش میں نچلی سطح کے کارکنوں میں توانائی پیدا کرنے والا ہے۔ گاؤں چھوڑ کر ریاست اور ملک کی سیاست میں اپنی ایک الگ پہچان بنا کر ندیم جاوید نے نچلی سطح کے کارکنوں کو لڑنے کا راستہ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہاراشٹرا میں حکومت بنانے میں ندیم جاوید کا اہم کردار ہوگا۔ اس موقع پر  وویک یادو، فیصل حسن تبریز، جئے منگل یادو، شکندر یادو، پرمود یادو، رشی کیش سنگھ، محمد افضل،مونو راج بھر،حزیقہ خان،شاہنواز خان، امت مشرا، وامک انصاری، چندرکیش پرجاپتی، پون پٹیل، مہندر یادو سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان موجود رہے۔