Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 5, 2019

قوم یوم دماغی صحت ہفتہ کے تحت پوروانچل یونیورسٹی میں پروگرام منعقد۔

جون پور...اتر پردیش (نیوز صداٸے وقت) مورخہ ٥ اکتوبر ٢٠١٩۔
======================
=======

ویر بہادر سنگھ پورانچل یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات سائیکولوجی کے زیر اہتمام "قومی یوم دماغی صحت ہفتہ" کے سلسلے میں دیوکلی گاؤں میں ذہنی صحت بیداری مہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز شعبہ صدر پروفیسر اجے پرتاپ سنگھ نے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ آج یہ انتہائی بدقسمتی کی صورتحال ہے کہ ہمارے معاشرے میں ذہنی بیماریوں کو چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے، لوگ دماغی ماہر ڈاکٹروں کے پاس جانے سے گریز کرتے ہیں۔ وہ اسے پاگل پن کی بیماری سمجھتے ہیں، جبکہ یہ ایک عام بیماری کی طرح ہے جس کا علاج ممکن ہے۔ کنفیوذن، گھبراہٹ، انتہائی اضطراب، تناؤ، تنہائی وغیرہ کا مسئلہ اس بیماری میں نمایاں ہے۔ اس موضوع پر اسٹریٹ پلے کے ذریعے لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر جانہوی سریواستو، ڈاکٹر منوج کمار پانڈے اور انو تیاگی نے لوگوں کو ذہنی بیماری کی شناخت کرنے اور ڈاکٹر کی صلاح لینے کیلئے بیدار کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ طالبہ لولی سنگھ کے ذریعہ صحت سے متعلق ایک گانا اور سمریتی سریواستو نے ذہنی صحت سے متعلق ایک تقریر پیش کی۔اس دوران عوام کو ذہنی صحت سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ پروگرام میں شعبہ کے سابق طلباء اپاسنا سریواستو، ریسرچ اسکالر اروند پرجاپتی، گاؤں کے پردھان راجندر یادو، منوج کمار یادو، رام کرپال یادو اور کثیر تعداد میں دیہی موجود رہے۔ پروگرام کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔ پروگرام کے کامیاب انعقادپر طلباء کو ویر بہادر سنگھ پورانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر راجا رام یادو، رجسٹرار سجیت جیسوال مبارکباد دی۔