Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 5, 2019

پردھان کے خلاف اہل موضع کا جانچ کا مطالبہ۔۔۔بدعنوانی کا الزام۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش (صداٸے وقت نیوز)۔٥ اکتوبر ٢٠١٩۔
=============================
ضلع کے کھٹہن بلاک کے تحت گاؤں پنچایت امام پور کے ترقیاتی کاموں میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے گاؤں کے لوگوں نے ضلع مجسٹریٹ کو درخواست دیکر پردھان کے کاموں کی جانچ کرانے کی مانگ کی ہے۔
شکایت کرنے والوں کے مطابق مذکورہ گاؤں کی پردھان شانتی دیوی کا شوہر مجرمانہ قسم کا ہے جو گاؤں روزگار سیوک کی من مانی استحصال کرتا ہے۔ ساتھ ہی بغیرممبروں کی تجویز کے کام کراتے ہوئے، منریگا میں اہل کو نہ رکھ کر اپنے چاہنے والوں کو رکھا ہوا ہے۔ اتنایہی نہیں دوسرے گاؤں کے رہائشی کے نام پر اپنے گاؤں میں ان کے نام پر جانوروں کا گؤشالا دکھا کر پیسے کی ادائیگی کرساتھ سابقہ پردھانوں اور سکریٹریوں کے دور میں انہوں نے بغیر کسی تجویز کے فرضی کام دکھا کر سرکاری رقم میں بدعنوانی کیا ہے۔ جاب کارڈ کی غلط تشریح کرنے، نالیوں کی کھدائی، کھڑنجے کی مرمت، بیت الخلاء، رہائش، پرائمری اسکول کی مرمت کو غلط طریقے سے دکھا کر سرکاری فنڈ کو ہضم کر نے کا کام کر رہا ہے۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے جانچ افسر مقرر کیا اور تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ شکایت کرنے والوں میں سجیت ورما ایڈووکیٹ، بنارسی، اجے سیٹھ، انل پرجاپتی، گڈو سونی، صوبیدار گوتم سمیت دیگر دیہی شامل رہے۔