Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 5, 2019

لاٸنس کلب کے زیر اہتمام مفت آنکھوں کی جانچ کیمپ کا انعقاد۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔٥ اکتوبر ٢٠١٩۔
=============================
لائنس کلب جون پور نے خدمت ہفتہ کے چوتھے روز رامشرم قالونی سٹی اسٹیشن کے قریب آنکھ جانچ کیمپ لگاکر 162 افراد کی آنکھوں کی جانچ کر مفت اودیات اور ضروری مشورہ دیا۔

پروگرام کنوینر سریش چندر گپتا نے لوگوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کا تحفظ اورخیال رکھنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر امت پانڈے نے لوگوں کی آنکھوں کی جانچ کرتے ہوئے آنکھوں کے مرض کی علامات اور احتیاطی طریقے کے بارے میں تفصیل سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آنکھ کے اندر کا لینس کیمرے کے لینس کی طرح کام کرتا ہے، جو واضح نظر کے لئے ریٹنا پر آنکھوں کی توجہ کو بھی ایڈجسٹ کرتا ہے، جس کی مدد سے ہم سب کو قریب اور دور دونوں کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔لہذا اگر آنکھوں میں کوئی پریشانی ہو تو فوراً آنکھ چیک کرالیں اور آنکھوں کی بینائی کے نقائص سے بچیں۔ اس موقع پر اشوک موریہ، سید محمد مصطفی، آر پی سنگھ، شتروگھن موریہ، اشوک کمار موریہ، رادھارمن جیسوال، شکیل احمد، ارون ترپاٹھی، منوج چترویدی، رام کمار ساہو وغیرہ موجودرہے۔