Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 5, 2019

پرنسپل کے بجلی کی زد میں آنے کے سبب موت کی جانچ کا مطالبہ

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔صداٸے وقت۔
=============================
پرائمری اساتذہ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر اروند شکلا کی قیادت میں گزشتہ روزپرایمری اسکول جمولی سوئتھا کلاں میں تعینات پرنسپل کرشن کمار مشرا کی بجلی کی زد میں آنے سے ہوئی موت کی جانچ کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کر مطالبات کا میمورنڈم سونپ ملزمان کے خلاف کاروائی کی مانگ کی گئی۔
ضلع صدر اروند شکلا نے کہا کہ مینڈیٹ ہے کہ اسکول کے احاطے میں کسی بھی قسم کے پروگرام کااہتمام نہیں کیا جاسکتا لیکن مینڈیٹ کے خلاف پرنسپل کے منع کرنے کے باوجود اسکول میں لوگوں کو مذہبی تقریبات کے لئے اسکول کے احاطے میں ہی پنڈال قائم کیا گیا تھا اور پنڈال کا بجلی کا جوڑ ننگے تار سے ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے پرنسپل کرشن کمار مشرا باورچی کوبچانے میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 

پرائمری اساتذہ ایسوسی ایشن کے وفد نے مطالبہ کیا کہ اسکول میں پنڈال لگانے والے افراد اور بغیر اجازت تار کے بجلی کی فراہمی کے کنکشن لگانے والے افراد کی جانچ کرکے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، تاکہ اسکولوں میں ایسے واقعات نہیں پیش آسکیں۔ وفد کے نمائندوں میں روی چند یادو، ویریندر پرتاپ سنگھ، لکشمی کانت سنگھ، رام دلار یادو، لال صاحب یادو، سنتوش سنگھ، سنیل یادو، وشنو تیواری سمیت دیگر عہدیدار موجود رہے۔