Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 2, 2019

ملک کے کئی حصوں میں بارش کے الرٹ سے دہشت میں لو

نٸی دہلی/صداٸے وقت/ذراٸع۔
==================
محکمہ موسمیات نے مشرقی اترپردیش ،مغربی راجستھان ،جموں کشمیر ،شمال مشرقی مدھیہ پردیش ،تلنگانہ اور تمل ناڈو میں الگ الگ مقامات پر شدید بارش کا امکان ظاہر کیاہے ۔دریں اثنا آسام ،میگھالیہ ،ناگالینڈ ،منی پور ،میزورم ،تریپورہ ،مغربی بنگال ،اوڈیشہ ،جھارکھنڈ،بہار ،اتراکھنڈ ،شمالی ہریانہ ،چنڈی گڑھ ،پنجاب ،ہماچل پردیش ،شمالی مدھیہ پردیش ،ویدربھ اور چھتیس گڑھ میں آندھی اورطوفان آنے کے آثار ہیں

بہار اور یوپی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران محکمہ موسمیات کے جاری بارش کے نئے الرٹ سے لوگ دہشت زدہ ہیں جبکہ مرکزی حکومت بہار سمیت ملک کے دیگر حصوں میں آنے والے سیلاب کو کو کنٹرول کرنے کے لیے سنجیدگی سے غور کرہی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے مشرقی اترپردیش ،مغربی راجستھان ،جموں کشمیر ،شمال مشرقی مدھیہ پردیش ،تلنگانہ اور تمل ناڈو میں الگ الگ مقامات پر شدید بارش کا امکان ظاہر کیاہے ۔دریں اثنا آسام ،میگھالیہ ،ناگالینڈ ،منی پور ،میزورم ،تریپورہ ،مغربی بنگال ،اوڈیشہ ،جھارکھنڈ،بہار ،اتراکھنڈ ،شمالی ہریانہ ،چنڈی گڑھ ،پنجاب ،ہماچل پردیش ،شمالی مدھیہ پردیش ،ویدربھ اور چھتیس گڑھ میں آندھی اورطوفان آنے کے آثار ہیں ۔
جنوب مغربی مانسون اوڈیشہ ،کونکن ،گوا ،ویدربھ اورساحلی آندھرا پردیش میں کمزور رہا جبکہ مغربی مدھیہ پردیش میں انتہائی سرگرم اور اتراکھنڈ ،گجرات میں مانسون سرگرم رہا