Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 2, 2019

۔eکشمیری عوام پر عائد پابندیوں کو ہٹانے جماعت اسلامی کا مطالبہ۔

نئی دہلی- یکم اکتوبر( پریس 
ریلیز).
================= جماعت اسلامی ہند نے کشمیر کی صور ت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مرکز جماعت اسلامی ہند کے دفتر میں منعقدہ ماہانہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہند سید سعاد ت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کشمیری عوام پر سے سخت پابندیوں کو ہٹائے ۔ وہاں کے لوگ تقریبا دو ماہ سے انٹرنیٹ اور مواصلاتی خدمات سے محروم ہیں ۔ ریاست کے سیاسی لیڈران کو نظر بند کرنا جمہوری اقدار کے خلاف ہے ۔تنظیم برائے انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے وادی کشمیر کے سلسلے میں جو رپورٹیں پیش کی ہیں وہ شدید تشویش کا باعث ہیں ۔ ان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو قید کیا جا رہا ہے ، احتجاج پر قابو پانے کے لیے ضرورت سے زیادہ فوج تعینات کی گئی ہے اور طب و صحت کی سہولیات بھی بری طرح متاثر ہیں ۔

جموں و کشمیر میں بلاک کی سطح پر انتخابات کے اعلان کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں امیر جماعت نے کہا کہ یہ انتخابات ہونے چاہیں ، لیکن اس سے زیادہ اہم اسمبلی انتخابات اور سیاسی لیڈران کی آزادی ہے ۔ دیگر پابندیاں ، مثلاََ لوگوں کے اطلاع اور نقل و حرکت کے حق پر پابندی ہٹائی جانی چاہیے ، تب ہی جمہوری عمل معنٰی خیزہو سکتا ہے ۔
پریس کانفرنس کی ابتدا میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر محمد سلیم انجینئر نے موضوعات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جماعت چاہتی ہے کہ حکومت ریاست جمو ں و کشمیر کے عوام اور ان کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت اور مشورے کے ذریعے معاملات کو حل کرے ۔ انہوں نے ملک کی سست معیشت پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس بات کی نشان دہی کی کہ کس طرح ہمیں اپنی سرمایہ کاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سود پر مبنی فنانسنگ کے بجائے ایکویٹی پر مبنی فنانسنگ کی طرف بڑھنا ہوگا